ہزاروں طلباء فیض آباد پہنچ گئے،بات بڑھ گئی

17  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئین سے ختم نبوت ؐ سے متعلق شق نکالے جانے اور ذمہ داروں کا تعین نہ کئے جانے کے معاملے پر احتجاج کرنے والی مذہبی جماعتوں نے ایک مرتبہ پھر دھرنا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کی درخواست کر دی جبکہ دوسری جانب انتظامیہ کی

جانب سے تنبیہ کے بعد ممکنہ آپریشن کامقابلہ کرنے کیلئے دینی مدارس کے ہزاروں طلباء فیض آباد پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی نے شہری کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ ہر حال میں  ہفتہ کی صبح دس بجے تک مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم کروا کر راستے صاف کروایں۔مذہبی جماعتوں نے عدالتی حکم پر رد عمل دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر دھرنا نہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ہمارا موقف سنے بغیر حکم دیا سپریم کورٹ از خود نوٹس لیکر ہمارا موقف سنے۔ دوسری جانب جڑواں شہروں سے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے حامی دینی مدارس کے ہزاروں طلبہ لاٹھیوں ، پتھروں کے ہمراہ دھرنے والی جگہ پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں مفتی حنیف قریشی کی سربراہی میں جمعہ کے روز اجلاس منعقدکیا گیا جس میں دھرنے کے شرکاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ دوسری جانب پیر حسین الڈین شاہ نے بھی دھرنے کے شرکا ء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے کہاکہ وہ تمام معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ طے کرے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…