سینیٹ نے (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دیدی،توہین رسالتؐ سے متعلق ترمیم کے بارے میں وزیرقانون نے اہم اعلان کردیا

17  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی انتخابات (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دیدی ٗ ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے کے قانون کو اصل شکل میں بحال کر دیا گیا ہے ٗ انتخابات ترمیمی بل 2017ء سے لاہوری گروپ، قادیانی گروپ کا غیر مسلم درجہ آئین پاکستان کے تحت برقرار رہے گا ٗجمعہ کو اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ انتخابات (ترمیمی) بل 2017ء قومی اسمبلی سے منظور کردہ

صورت میں زیر غور لایا جائے ٗایوان نے تحریک کی منظوری دے دی جس کے بعد وزیر قانون نے بل شق وار منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا۔وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ انتخابات ترمیمی بل 2017ء سے لاہوری گروپ، قادیانی گروپ کا غیر مسلم درجہ آئین پاکستان کے تحت برقرار رہے گا یعنی وہ غیر مسلم ہیں، ترمیمی بل کی تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر حمایت کی ہے اور ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے کے قانون کو اصل شکل میں بحال کر دیا گیا ہے۔ اردو اور انگریزی زبان دونوں میں حلف نامے شامل کئے گئے ہیں۔ بل کو شفاف طریقے سے پیش کیا گیا، اس میں کوئی بدنیتی شامل نہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے یہ بل پاس کرنے پر تمام ارکان پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش کی۔ جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے قوم اور اراکین کو بل کی منظوری پر مبارکباد دی۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ 2014ء میں بھی کہا تھا کہ پارلیمنٹ کا گھیراؤ غلط ہے اور کوئی بھی زبردستی حکومت کو کام کرنے سے نہیں روک سکتا۔ ہم سب مسلمان ہیں اور ختم نبوت پر پورا یقین ہے۔ پچھلے کئی روز سے فیض آباد پر ایک دھرنا ہو رہا ہے جو غلط روایت ہے۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ یہ بل جس مقصد کیلئے پیش کیا گیا ہے اس پر عمل درآمد کیا جائے، قانون میں تبدیلی کی جا سکتی ہے تاہم غلط استعمال کے خدشہ کے پیش نظر قانون سازی نہ کرنا درست نہیں،

قانون کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے، اس قانون سازی پر چیئرمین سینیٹ، قائد حزب اختلاف سمیت تمام ارکان پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بعد سینٹ نے بل کی منظوری دے دی۔اجلاس کے دور ان چیئرمین سینیٹ نے ملک میں عدم استحکام کے معاملہ سے متعلق تحریک التواء کو مسترد کر دیا۔ اجلاس میں اس حوالے سے سینیٹر میاں عتیق شیخ کی تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا تاہم چیئرمین نے کہا کہ تحریک التواء میں جو معاملات اٹھائے گئے ہیں ان پر پہلے ہی ایوان میں بحث ہو چکی ہے لہذا مزید بحث کی گنجائش نہیں۔

اجلاس کے دور ان سینیٹ میں تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سے متعلق تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ نمٹا دیا گیااس حوالے سے سینیٹر محسن عزیز کی تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا تاہم محرک کی عدم موجودگی کی وجہ سے اسے نمٹا دیا گیا۔اجلاس کے دور ان چیئرمین سینیٹ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے تحریک التواء مسترد کر دی اس حوالے سے سینیٹرز کریم احمد خواجہ، سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی، سعید الحسن مندوخیل، شاہی سید اور میر اسرار اﷲ خان زہری کی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا تاہم چیئرمین نے اسے بحث کے لئے مسترد کر دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…