بارش ،برفباری نے خیبر پختونخواہ میں تباہی مچادی ،متعدد افراد جاں بحق

15  ‬‮نومبر‬‮  2017

پشاور (آن لائن) خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں کوہاٹ، مہمند ایجنسی اور کرک میں موسلا دھار بارش، برف باری اور برفانی تودے گرنے کے باعث پیش آنے والے متعدد حادثات میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور اس سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں بارش کا اور برف باری کا سلسلہ دو روز سے جاری ہے۔کوہاٹ دوستی سرنگ ٹول پلازہ کے قریب پیش آنے والے حادثے میں میاں بیوی سمیت تین افراد

جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق کرم ایجنسی سے آنے والی مسافر بس بریک فیل ہونے سے پک اپ وین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے غلام حسین، ان کی اہلیہ آج بی بی اور عبدالمالک موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 6 خواتین اور 7 مرد حادثے میں زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔دوسری جانب مہمند ایجنسی کے سامخیل گاں میں تیز بارش نے علاقے میں تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔اس حوالے سے حکام نے ڈان کو بتایا کہ گذشتہ روز بارش کے باعث مقامی باشندے نیاز علی کے مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے کے نیچے دبنے سے اس کی 6 سالہ اور 12 سالہ بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، جبکہ نیاز علی اور اس کی بیوی کو گہرے زخم آئے،جنہیں علاج و معالجے کے لیے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جنہیں بعد میں گھر منتقل کردیا گیا۔ادھر کرک میں انڈس ہائی وے پر کراچی سے آتی ہوئی بس کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار شخص، اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ جاں بحق ہوگیا۔پولیسکے مطابق حادثہ شاہدان کے علاقے کے قریب تیز بارش کے باعث پیش آیا۔پولیس کے مطابق

کارڈرائیور عبدالحلیم اور اس کے دونوں بیٹے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بس میں سوار تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ابتدائی طور پر کرک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث پشاور منتقل کرنے کی تجویز دی۔ایک اور حادثہ انڈس ہائی وے کے قریب پیش آیا جہاں چغتو کے علاقے میں ایک مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ

زخمی ہوگئے۔مقامی لوگوں کی جانب سے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تین زخمیوں کو علاج کے لیے پشاور منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔صوبے اور فاٹا کے بالائی علاقوں، ایبٹ آباد، ضلع چترال میں لواری ٹاپ، اورکزئی، کرم اور دیگر قبائلی علاقوں میں بارشیں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالم جبہ ریزوٹ میں

پارا 2 ڈگری تک پہنچ چکا ہے، جبکہ آئندہ 24 مزید بارشیں اور موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور میں 65 ملی میٹر، بنو میں 43 ملی میٹر، رسالپور میں 42 ملی میٹر، چیرات 49 ملی میٹر اور ٹمر گارا میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ادھر اپر دیر، لواری ٹاپ اور دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی، لواری ٹاپ میں تین سے چار انچ برف باری ہوئی جبکہ کمرات، تھل، کالکوٹ اور ڈووگ ڈارا کے پہاڑی مقامات پر ایک سے دو انچ برف پڑی۔ضلع مانسہرہ میں کاغان ویلی، شیری کانش ویلی میں صبح شروع ہونے والی برف باری پورا دن جاری رہی جس کے باعث موسم سرد ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…