پاکستان نے اپناکام کرلیااب افغانستان کی باری ہے،آئی ایس پی آر نے وارننگ دیدی

13  ‬‮نومبر‬‮  2017

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سرحد کے پار سیکیورٹی نہ ہونے کی قیمت ادا کررہا ہے، سرحد کے دونوں اطراف فورسز اور شہریوں کی جانیں قیمتی ہیں،افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کی ضرورت ہے ،افغانستان بارڈر سیکیورٹی میں اضافہ کرے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان افغانستان سرحد کے پار سیکیورٹی نہ ہونے کی قیمت ادا کررہا ہے۔ پیر کو مزید ہمارے دو نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے

افغان سرحد کے قریب باڑ لگائی اور نئی پوسٹیں بنائیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے حصے کا کام کیا اور تمام علاقہ کلیئر کرا لیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے سرحد کیساتھ اپنی موجودگی میں اضافہ کیا ، کراسنگ پوائنٹ بنائے۔انہوں نے کہا کہ سرحد کے دونوں اطراف فورسز اور شہریوں کی جانیں قیمتی ہیں،افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں افغانستان بارڈر سیکیورٹی میں اضافہ کرے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان کی طرف تمام فریقین کو مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…