نوازشریف کی تمام تر تباہی کی ذمہ دار ایک خاتون وہ خاتون کون ہے اور اب نوازشریف کو کیا دلاسے دے رہی ہے،بڑا انکشاف

8  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے والد نوازشریف کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے اور نواز شریف کی تمام تر تباہی کی ذمہ دار مریم نواز ہے جو کام اپوزیشن نہیں کرسکی وہ مریم نواز نے کر دکھایا ان خیالات کا اظہار بد ھ کے روز شیخ رشید نے پالیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ نواز شریف کی منشاء سے ہوا کیونکہ وہ خود ایسا ہی چاہتے تھے

کے ان کے ساتھ ایسا رویہ اختیا ر کیا جائے اب نواز شریف کا خاندان سیاست سے صاف ہوتا نظر آرہا ہے کیونکہ مریم نواز اپنے والد نوازشریف کی جڑوں میں ایسے بیٹھی ہے کہ جو کام آپوزیشن نہیں کرسکی وہ کام مریم نواز نے کردکھایا نواز شریف کی تمام تر تباہی اور بربادی کی ذمدار مریم نواز ہے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ 30دسمبر سے پہلے ماڈل ٹاؤن سمیت بہت سے فیصلے واضح ہوجائیں گے۔دریں اثناء مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اپنے والد نواز شریف کو احتساب عدالت میں دلاسہ دیتے ہوئے کہتی رہی کہ ’’میاں صاحب فکر نہ کریں یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا‘‘بدھ کے روز جب سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے مایوسی کی حالت میں گفتگو کررہے تھے تو اس وقت نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے والد کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب فکر نہ کریں یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا کیونکہ اس سے پہلے بھی آپ مشکل ترین وقتوں سے گزر چکے ہیں جس پر نواز شریف نے جواب میں کہا کہ فکر کی بات نہیں ہم عدالتوں میں کیسز کا سامنا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…