آرمی چیف کے خط پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا فوری ردعمل ،اہم اعلان

3  ‬‮نومبر‬‮  2017

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چند خبروں سے پاکستان کے عوام کی رائے تبدیل نہیں ہوسکتی ٗکرنٹ اکاؤنٹ میں خسارہ ہے جس پر جلد قابو پالینگے ٗ انصاف عدالتیں کرتی ہیں ٗ ان کے رویئے بتاتے ہیں کہ انصاف ہورہاہے کہ نہیں ٗ فوجی عدالتوں میں کیسز بھیجنے کیلئے ہدایت جاری کر دی ہیں جن پر جلد عمل ہو گا ٗ پاکستان مخالف اشتہار بازی کی کوئی حیثیت نہیں۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے

مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن پہنچے تو لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے انکا استقبال کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں لوگوں کی رائے بڑی مثبت ہے ۔ پاکستان کے عوام پاکستان پر یقین رکھتے ہیں ۔ ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ چند خبروں سے عوام کی رائے تبدیل نہیں ہو سکتی کرنٹ اکاؤنٹ میں خسارہ ہے جس پر جلد قابو پا لینگے ۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ انصاف عدالتیں کرتی ہیں انکے رویے بتاتے ہیں کہ انصا ف ہو رہا ہے کہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف عدالتوں میں ہوتا ہے ۔ ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں کیسز بھیجنے کیلئے ہدایت جاری کر دی ہیں جن پر جلد عمل ہو گا۔ لندن میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مخالف اشتہار بازی کی کوئی حیثیت نہیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ اسموگ عالمی فضائی آلودگی کی وجہ سے ہے جس پر جلد قابو پا لیا جائیگا ۔ دریں اثناء وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ فوجی عدالتوں کو آرمی چیف کا خط وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہو گیا ہے ٗ اور وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے خط کا جواب دیدیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…