جنرل قمر باجوہ کے زیر صدارت کورکمانڈرزکانفرنس،امریکہ سے متعلق اہم فیصلے کرلئے گئے

2  ‬‮نومبر‬‮  2017

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آپریشنل کامیابیوں کو حکومت کی مدد کر کے مستحکم کیا جا رہا ہے بلوچستان میں اقتصادی ترقی پر مزید توجہ مرکوز کی جا ئیگی جبکہ کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک صورتحال پرغور کے دوران افغان اور امریکی حکام کے ساتھ حالیہ رابطوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 205 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جمعرات کو جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔ اجلاس کے دوران جیو سٹریٹجک سیکیورٹی صورتحال بالخصوص حالیہ دنوں میں افغانستان اور امریکہ کے حکام کے ساتھ ہونیوالے رابطوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی اندرونی سیکیورٹی صورتحال انسداد دہشتگردی کے حوالے سے جاری آپریشنز پر پیش رفت اور پائیدار امن اور استحکام کے حصول کیلئے ان آپریشنزکے ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے قومی مفاد کے مطابق سیکیورٹی اداروں کے کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشنل کامیابیوں کو حکومت کی مدد کر کے مستحکم کیا جا رہا ہے تاکہ سماجی و اقتصادی شعبے میں ترقی ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اقتصادی ترقی پر مزید توجہ مرکوز کی جا ئیگی۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران متعدد اندرونی معاملات اور پیشہ ورانہ امور بشمول شہداء کے خاندانوں کیلئے خصوصی فلاحی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…