مفتی عبدالقوی اور عمران خان کے درمیان گہرا تعلق نکلا ،برطانوی میڈیا سب کچھ سامنے لے آیا

2  ‬‮نومبر‬‮  2017

لندن (این این آئی)برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی قوی کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے قریبی تعلق ہے ٗوہ تحریک انصاف کی مذہبی امور کمیٹی کے رکن تھے اور قندیل کے لواحقین نے مفتی قوی پر قتل کرانے کا الزام عائد کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار دی ٹائمز نے اپنی رپورٹ

میں کہا کہ پاکستانی ماڈل کے قتل کے اہم ملزم مفتی عبدالقوی کے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی قریبی تعلقات ہیں۔مفتی عبدالقوی قندیل بلوچ سے ہوٹل کے کمرے میں ملاقات کا اسکینڈل سامنے آنے سے پہلے تحریک انصاف کی مذہبی امور کمیٹی کے رکن بھی تھے اور کئی بار عمران خان کے ساتھ نیوز کانفرنس بھی کر چکے تھے۔دی ٹائمز کے مطابق ماڈل کے لواحقین نے عمران خان سے قریبی تعلق رکھنے والے مفتی قوی کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا ٗ قندیل بلوچ کے والد نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کے قتل کی ہدایت مفتی قوی نے ہی جاری کی تھیں۔قندیل بلوچ کو گزشتہ سال متنازع عالم دین مفتی قوی سے نجی ہوٹل کے کمرے میں ملاقات کی وڈیو جاری کرنے کے کچھ دن بعد قتل کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…