پاکستان کو د دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنا ہوگا، بھارت اور امریکا کا اتفاق

25  اکتوبر‬‮  2017

نئی دہلی (آئی این پی ) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ بھارت امریکا کا قدرتی دوست ہے، اس کی خطے میں بطور لیڈر حمایت کرتے ہیں،بھارتی فوج کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔امریکی وزیر خارجہ دورہ بھارت پر نئی دلی پہنچے جہاں انہوں نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان دفاعی تعاون، خطے کی سلامتی اور تعاون سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے کہا بھارت امریکا کا قدرتی دوست ہے جس کی خطے میں اہمیت ہے اور امریکا بھارت کی خطے میں بطور لیڈر حمایت کرتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ بھارتی فوج کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔ریکس ٹلرسن نے کہا کہ وہ بھارت کے ساتھ لڑاکا طیارے ایف 16 اور ایف 18 پر مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور امریکا نے اتفاق کیا ہے کہ پاکستان کو اپنے ملک میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ دورہ بھارت کے دورانزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…