ن لیگ کے اہم رہنماریاض پیرزادہ کانوازشریف کیخلاف سیاسی دھماکہ،کھلبلی مچ گئی،سعد رفیق بھی میدان میں آگئے

20  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بین الصوبائی رابطہ کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا ہے اور ان سے استدعا کی ہے کہ مشکل صورتحال میں صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اور بیان بازی میں احتیاط سے کام لیا جائے۔ذرائع کے مطابق جمعہ کو خواجہ سعد رفیق نے ریاض پیرزادہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی

اور ان کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی۔ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ تحفظات کے باوجود وہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو اپنا لیڈر سمجھتے ہیں اور انہوں نے جو رائے دی اسے میڈیا میں غلط رنگ دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض پیرزادہ نے انٹیلی جنس بیورو کی ایک مبینہ فہرست کا معاملہ بھی سعد رفیق کے سامنے اٹھایا جس پر انہیں بتایا گیا کہ آئی بی کی ارکان اسمبلی سے متعلق فہرست جعلی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم نہ صرف ایوان میں بیان دے چکے ہیں بلکہ آئی بی چیف بھی اس کی تردید کر چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے اس سے قبل بھی جب ڈی جی سپورٹس بورڈ کے معطل کئے جانے پر ریاض پیرزادہ نے استعفیٰ دیا تھا اس وقت بھی ثالثی کا کردارادا کیا تھا اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے ریاض پیرزادہ کی ملاقات کرا کے معاملات حل کرادیے تھے جس کے بعد ڈی جی سپورٹس بورڈ کو عہدے پر بحال کردیا گیا تھا۔ دریں اثناء4 نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریاض پیرزادہ بھائی ہیں لیکن کبھی کبھی جذباتی ہو جاتے ہیں ،(ن) لیگ میں تقسیم کی مخالفین کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…