ن لیگ کا شیرازہ بکھر گیا،دو وزرا سمیت درجنوں ارکان اسمبلی نے نواز شریف کیخلاف بغاوت کااعلان کر دیا

20  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کی پالیسیوں سے نالاں ارکان پنجاب اسمبلی کے فارورڈ گروپ کی تیاری، ایم پی اے شوکت لالیکا کے گھر رات گئے درجنوں ارکان صوبائی اسمبلی کا اجلاس، دو صوبائی وزرا سمیت ایک پارلیمانی سیکرٹری کی بھی شرکت، شہباز شریف کے پارٹی ٹیک اوور کی حمایت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ میں دھڑا بندی اور ٹوٹ پھوٹ

کی خبروں کے بعد نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب کے درجنوں اراکین صوبائی اسمبلی نے نواز شریف کے خلاف بغاوت کر دی ہے اور پارٹی میں فارورڈ بلاک کیلئے رات گئے رکن صوبائی اسمبلی شوکت لالیکا کے گھر ان اراکین اسمبلی کا ایک اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں دو صوبائی وزرا سمیت ایک پارلیمانی سیکرٹری نے بھی شرکت کی ہے۔ ن لیگ کی جانب سے اراکین صوبائی اسمبلی کے اس اجلاس کو صوبائی وزیر برائے محنت راجہ اشفاق سرور کی حج سے واپسی پر استقبالیہ کی تقریب قرار دیا جا رہا ہے۔ فارورڈ بلاک کیلئے اراکین صوبائی اسمبلی کے اس اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز کے بیانات اور پالیسیوں کے خلاف اراکین نے کھل کر اپنے خدشات اور تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ شہباز شریف آگے بڑھ کر ن لیگ کی باگ ڈور سنبھال لیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگ میں 50ارکان اسمبلی اور 40ارکان اسمبلی کے دو گروپوں سے متعلق خبریں میڈیا کی زینت بن چکی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ دونوں گروپ کسی بھی وقت منظر عام پر آتے ہوئے قیادت کی عدلیہ اور فوج کے خَلاف پالیسیوں پر بغاوت کر سکتے ہیں۔ شوکت لالیکا کے گھر ہونے والے اجلاس میں ارکان اسمبلی نے انہی امور پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…