پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز،بھارت سے خوفناک جنگ کا خطرہ،انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی

19  اکتوبر‬‮  2017

نیویا رک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے ٗپاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کی

جس میں انہوں نے جنرل اسمبلی کے صدر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ملیحہ لودھی نے بتایا کہ بھارت نے 2016 کے مقابلے میں اس سال فائر بندی کی 3 گنا زیادہ خلاف ورزی کی ٗاس طرح بھارت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائر بندی کی ایک ہزار 137 خلاف ورزیاں کرچکا ہے جبکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے اس سال 47 شہری شہید اور 159 زخمی ہوچکے ہیں۔ملیحہ لودھی نے لائن آف کنٹرول پر اقوام متحدہ کا دستہ فعال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی رویئے سے پاکستانی فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے اور پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس موقع پر جنرل اسمبلی کے صدر نے کہا کہ مسائل بات چیت سے ہی حل کیے جاسکتے ہیں اور ہمیں مذاکرات کی طاقت پر یقین ہے۔ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے صدرکی توجہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی کے صدر کنٹرول لائن پر قیام امن کیلئے کردارادا کریں۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے ایل اوسی پرکشیدگی بڑھا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…