ملکی معیشت پر آرمی چیف کی تشویش، حکومت نے بڑا قدم اُٹھا لیا

18  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو قومی معیشت پر بریفنگ، ایک نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت اعلیٰ حکومتی ارکان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو قومی معیشت پر بریفنگ دی، اس اجلاس میں پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے حقائق سے بھی آگاہ کیا گیا۔

یہ اجلاس وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہوا، اس میں بیرونی مسائل و خطرات اور قومی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ اجلاس آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی طرف سے قومی معیشت کی صورتحال پر اظہار تشویش کے تقریباً ایک ہفتے بعد ہوا ہے۔کراچی میں معیشت کے بارے ہونے والے ایک سیمینار میں آرمی چیف کے خطاب کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ قومی معیشت بہت بری نہیں تو بہت اچھی بھی نہیں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس بیان پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا، ذرائع کا کہناہے کہ حکومت کی طرف سے آرمی چیف جنرل قمر جاویدہ باجوہ کے ساتھ اجلاس اور بریفنگ کا مقصد احسن اقبال کے بیان کے بعد سول و عسکری حکام میں پیدا ہونے والی رنجش کو ختمکرنا تھا۔ یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی ایک پریس کانفرنس کرکے قومی معیشت کے حوالے سے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی تھی، واضح رہے کہ اس اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال بھی موجود تھے۔ اس موقع پر غلط فہمیاں دور کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…