عوام پر مہنگائی بم گرادیاگیا،قیمتوں میں دھماکہ خیز اضافہ،حکومت نے گاڑیوں سمیت 356 اشیاء پر ڈیوٹی عائد کردی

17  اکتوبر‬‮  2017

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے گاڑیوں سمیت 356 اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی عائد کردی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے 1800سی سی گاڑی پر 30فیصد جبکہ 1800سی سی سے کم گاڑی پر ڈیوٹی میں 15 فیصد اضافہ کردیا ہے، اس کے علاوہ دیگر 356 پرتعیش اشیاء پر در آمدی ڈیوٹی بڑھادی گئی ہے۔جن اشیا پر درآمدی ڈیوٹی بڑھائی

گئی ان میں میک اپ کا سامان، ٹوتھ پیسٹ، آرٹیفیشل جیولری، جوسر مشین، مائیکرویو اوون پر بھی ٹیکس نافذ کیا گیا ہے ۔ایف بی آر کی جانب سے ان اشیاء پر اضافی درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کے باعث ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا، جس کا براہ راست اثر عوام پرپڑیگا۔اس سے قبل جون میں بھی ایف بی آر نے پرتعیش اشیاء میں شامل 441اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ کر دیا تھا، ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اقسام کی پرانی و نئی درآمدی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 50 اور 60 فیصد کر دی گئی ہے۔ میک اپ، سگار اور سگریٹس پر ریگولیٹری ڈیوٹی 20فیصد کر دی گئی ہے۔مختلف اقسام کا اسلحہ، واش بیسن، فرشی ٹائلز، میک اپ کے سامان میں آنکھوں کے میک اپ کا سامان، مسکارے مزید مہنگے ہو گئے۔ نقلی پلکوں اور رنگین لینسز پر ڈیوٹی 15فیصد سے بڑھا کر 20فی صد کی گئی تھی جبکہ بالوں کے سنوارنے کی اشیاء جن میں کریم، شیمپو اور ٹانک مہنگے کئے گئے تھے اسی طرح نقلی بال پر ڈیوٹی 20فی صد کی گئی تھی۔ایف بی آر کی جانب سے فیشئل کے سامان میں فیس کریم اور فیس پاؤڈر پر15 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا تھا جبکہ میک اپ کٹس میں چہرہ اور جلد چمکانے کی کریم پر ڈیوٹی 20 اور نیل پالش، پرفیوم، آفٹر شیو، شیونگ کریم پر بھی ڈیوٹی 20فی صد کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…