فائنل راؤنڈ شروع،پارٹی رہنماؤں کے مشورے پر عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

16  اکتوبر‬‮  2017

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے قیادت کو آئندہ عام انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کی تجویز دیدی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے رہنماؤں اور کارکنوں کو آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا حکم تو دے دیا ہے لیکن امیدواروں کے نام فائنل نہ کرنے سے تحریک انصاف کے حلقوں میں بے چینی کی کیفیت پائی جارہی ہے۔پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے

عمران خان کو تجویز دی ہے کہ انتخابی امیدواروں کے نام فائنل کردیں کیونکہ اگر انتخابات سے دو ماہ پہلے نام فائنل کیے گئے تو پارٹی کے اندر محاذ آرائی میں اضافہ ہوگا۔انتخابات کے قریب جاکر نام فائنل کرنے سے بہت سے لوگ ناراض بھی ہوں گے ، اگر اب نام فائنل کردیئے جاتے ہیں تو جہاں پارٹی کو اچھی تیاری کا موقع ملے گا وہیں جو لوگ ناراض ہوں گے انہیں منانا بھی آسان ہوگا۔ رہنماوں کا مشورہ ہے کہ انتخابی امیدواروں کے نام فائنل کرکے انہیں حلقے میں کام کرنے دیا جائے۔پارٹی رہنماؤں نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقوں کے امیدواروں کو صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدواروں کو نام دینے کے اختیارات بھی دئیے جائیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس تجویز کے سامنے آنے کے بعد مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…