بہاولپور: ڈاکٹر نے مریضہ کے ڈلیوری آپریشن کی فوٹیج بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی

11  اکتوبر‬‮  2017

لاہور /بہاولپور(آئی این پی،آن لائن ) بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے ہسپتال میں مسیحاؤں کا گھناؤنا کارنامہ، مریضہ کے ڈلیوری آپریشن کی موبائل سے فوٹیج بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نام نہاد مسیحا نے موبائل فون سے ڈلیوری آپریشن کی فوٹیج بنائی،ویڈیومیں آپریشن کی منتظر دوسری مریضہ بھی چادر اور پردے کے بغیر دکھائی دی۔

ڈاکٹرز نے نہ صرف اس منظر نامے کو فلمایا بلکہ سوشل میڈیا پر اس فوٹیج کو اپ لوڈ کر کے مسیحائی کے تقدس کو پامال کیا جو اس پیشے کی اخلاقی اقدار اور مشرقی روایات پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔اس سے قبل منڈی بہاء الدین کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بھی ایسا واقعہ پیش آ چکا ہے۔ حکومت پنجاب نے کمیٹی بھی بنائی تاہم تاحال کوئی رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی۔دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب نے دوران آپریشن ڈلیوری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ کئے جانے کے معاملے پر صوبائی وزیر صحت کے بعد بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور آپریشن کے دوران ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ میں خاتون کے آپریشن کی ویڈیو بنائے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور آپریشن کے دوران ویڈیو بنانے

اور وائرل کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔اس سے قبل صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے احمدپور شرقیہ کے اسپتال میں دوران آپریشن ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ پنجاب سے واقعہ کی فوری رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

 

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…