ریٹائرہونیوالے جنرل رضوان اختر اب کون سی اہم ترین ذمہ داری سنبھالنے والے ہیں؟معروف صحافی کا حیرت انگیزانکشاف‎

10  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جنرل (ر)رضوان اختر استعفیٰ دینے کے بعد کہاں جائیں گے صحافی کا اہم انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) رضوان اختر کے استعفیٰ کے بعد آئندہ کہاں کام کریں گے اس سے متعلق سینئر صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں سعودی عرب کی سربراہی میں اسلامی ملکوں کی بننے والی مشترکہ فوج میں جنرل (ر) راحیل شریف کے ساتھ لگایا

جائے گا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ جنرل رضوان اختر میرے فیورٹ جنرل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب جنرل رضوان کراچی میں ڈی جی رینجرز کے عہدے پر تعینات تھے تو میری ان سے ملاقات ہوئی اور جس طرح ان کی سربراہی میں رینجرز نے کراچی کا امن و سکون واپس لوٹایا یہ ایک انتہائی عظیم کارنامہ ہے جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ انہیں یہ اطلاعات ملی ہیں کہ جنرل (ر) رضوان اختر ممکن ہے کہ اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج میں جنرل راحیل شریف کی معاونت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں لیفٹیننٹ جنرل غلام مصطفیٰ نے یہ بتایا کہ جنرل (ر) رضوان اختر کو ریٹائرمنٹ لینے سے قبل کور کی آفر کی گئی تھی جو انہوں نے رد کر دی جس کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ ان سے ایک سال جونیئر عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ بنانے پر جنرل رضوان نے ریٹائرمنٹ لے لی۔ واضح رہے کہ جنرل (ر) رضوان اختر بیگ ریٹائرمنٹ لینے سے قبل پریزیڈنٹ این ڈی یو تھے اس سے پہلے ڈی جی آئی ایس آئی رہے۔ پھر ڈائریکٹر جنرل رینجرز تعینات رہے۔ ابھی ان کی سروس میں ایک سال باقی تھا اور انہوں نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…