اب یہ کام ہر صورت کرنا ہی ہوگا،مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں اور وکلاء نے نوازشریف کو اہم مشورہ دیدیا

10  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کو پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور وکلاء نے آئندہ پیشی پر احتساب عدالت حاضر ہونے کا مشورہ دیا ہے اور انہیں کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ وہ جمعرات کو وطن واپس آئیں اور جمعہ کو احتساب عدالت پیش ہوجائیں ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نوازشریف

کو پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور وکلاء نے احتساب عدالت میں آئندہ سماعت پر حاضر ہونے کا مشورہ دیا ہے ۔ دوسری طرف بیگم کلثوم نواز کی اب کیمو تھراپی شروع ہوچکی ہے اور ان کی صحت بہتر ہورہی ہے ۔ پارٹی رہنماؤں نے نوازشریف کو کہا ہے کہ وہ ہر حال میں جمعرات تک وطن واپس آئیں اور جمعہ کو احتساب عدالت پیش ہو جائیں ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ و سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کرنے کی انکوائری کیلئے قائم کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی جو پارٹی صدر کو دے دی گئی ہے جبکہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس وزیر داخلہ احسن اقبال کی امریکہ سے وطن واپسی پر ہو گا، جس میں وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان کو بھی طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیٹی نے پہلے اجلاس میں وزیر قانون زاہد حامد اور وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر ظفر اللہ کا تفصیلی بیان قلمبند کیا اور انتخابی اصلاحات بل پر ہونے والے اجلاسوں کی کارروائی کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی۔ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کر دی جبکہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس وزیر داخلہ احسن اقبال کی امریکہ سے وطن واپسی پر ہو گا۔ کمیٹی دوسرے اجلاس میں وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان کو بلانے پر غور کر رہی ہے کیونکہ انتخابی اصلاحات بل کی تیاری کے دوران انوشہ رحمان وزیر قانون زاہد حامد کی معاونت کرتی رہی ہیں،

جبکہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں انتخابی اصلاحات بل پرقائم کمیٹی کا ریکارڈ بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ اجہ ظفر الحق کی سربراہی میں قائم تین رکنی کمیٹی انکوائری مکمل کر کے پارٹی قائد نواز شریف کو رپورٹ دے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…