بغاوت کا مقدمہ،نوازشریف کیخلاف بڑی کارروائی ہوگئی،فوری طورپر ملک سے نکلنے کی تیاریاں

4  اکتوبر‬‮  2017

لاہور( این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے جمعرات کے روز لندن روانہ ہوں گے ۔نواز شریف 25ستمبر کو لندن سے وطن واپس پہنچے تھے ۔ سابق وزیر اعظم 26ستمبر اور 2اکتوبر کونیب عدالت کے رو برو پیش ہوئے تھے اور نیب عدالت نے انہیں دوبارہ 9اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے ۔قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی درخواست

سماعت کے لیے منظور کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم نے درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار جواد اشرف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے عدالت سے نااہلی کے فیصلے کے بعد اسلام سے لاہور تک ریلی نکالی اور ریلی کے دوران عدلیہ اور قومی سلامتی کے اداروں کے مخالف تقاریر کیں۔درخواست گزار کے مطابق سابق وزیر اعظم نے تقاریر میں عدلیہ اور قومی سلامتی کے اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی اور قوم کو اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسایا ،نواز شریف کی یہ تقاریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہیں،مقدمہ کے لیے درخواست دی لیکن پولیس اپنی قانونی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی ۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ کو نشانہ بنانے کے مجرمانہ فعل میں نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔عدالت نے شہری کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او ڈیفنس سے تحریری رپورٹ طلب کرلی اور سماعت 6نومبر کے لیے ملتوی کردی۔ دریں اثنا سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پارٹی پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے عدلیہ مخالف تقاریر پر سپریم کورٹ میں ’توہین عدالت‘ کی درخواست دائر کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حال ہی میں دوبارہ منتخب ہونے والے صدر نواز شریف کے خلاف ’توہین عدالت‘ کی درخواست پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر احسن الدین شیخ کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی۔

درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا تھا جبکہ سابق وزیراعظم نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف عدالتی فیصلے پر توہین آمیز تنقید کے باعث عدالتی فیصلے اور معزز ججز کی تضحیک کے مرتکب ہوئے ہیں۔انہوں نے سابق وزیراعظم کی تقریر نشر کرنے پر پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پمرا ابصار عالم اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں۔جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر احسن الدین شیخ نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف اور ابصار عالم کے خلاف ’توہین عدالت‘ کی کارروائی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…