پاک فوج کی طرف سے سوات کے عوام کی قربانیوں کے اعتراف میں تحفہ، آئی ایس پی آر نے اعلان کر دیا

27  ستمبر‬‮  2017

راولپنڈی(این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پائیدار امن اور استحکام کیلئے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی سے بہتر کوئی اور طرز فکر نہیں ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو سوات کا دورہ کیا اور آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کانجو گریژن سوات کینٹ کا افتتاح کیا ۔ انتہائی جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ 3600 طلباء کی گنجائش کے حامل سکول اینڈ کالج میں کمپیوٹر اور سائنس لیب ،آڈیٹوریم اور سپورٹس سٹیڈیم کی سہولیات میسر ہیں

اور یہ سوات کے عوام کیلئے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں کے اعتراف میں پاک فوج کی طرف سے تحفہ ہے ۔ اس موقع پر طلبہ اساتذہ مقامی عمائدین اور انتظامیہ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پائیدار امن اور استحکام کیلئے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی سے بہتر کوئی اور طرز فکر نہیں ہے ۔ مقامی عمائدین نے سوات کینٹ اور آرمی پبلک سکول و کالج کے قیام پر پاک فوج کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر کور کمانڈر پشاور اور جی او سی مالا کنڈ بھی موجود تھے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…