کلثوم نواز ایمرجنسی وارڈ میں داخل ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد اہم بیان جاری کردیا مریم نواز کی اپیل پر ملک بھر میں خصوصی دعائیں‎

27  ستمبر‬‮  2017

لندن (این این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی حالت بگڑنے پر گذشتہ روز انہیں لندن کے پرنس گریس ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا۔ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کلثوم نواز کی حالت بہت بگڑ گئی تھی ٗڈاکٹروں نے ان کاطبی معائنہ کیا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں ممکنہ طور پر 24گھنٹے ایمرجنسی میں رکھا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مریم، حسن، حسین والدہ کے ساتھ ہسپتال میں رہے

اور نوازشریف کو بھی کلثوم نوازکی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دعائوں کی درخواست کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام امی کوطبیعت بگڑنے پرہسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹرز ان کی طبیعت بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ٗامی کی طبیعت کی بہتری کیلئے دعا کریں۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو ڈاکٹروں نے کینسر تشخیص کیا اور وہ ان دنوں لندن میں زیرعلاج ہیں۔دریں اثنا سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن میں زیر علاج اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمار داری کیلئےکل لندن روانہ ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے کل لندن روانہ ہوں گے۔ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور لندن کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ سابق وزیراعظم پہلے سے اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن میں موجود تھے  اور نیب کی پیشی کیلئے وطن واپس آئے تھے۔

 

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…