فوج پر تنقید کرنیوالے ’’افراد‘‘کی شامت آگئی،آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے جوابی کارروائی کا اعلان کردیا

25  ستمبر‬‮  2017

راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بعض افراد اورغیر ملکی دشمن ایجنسیاں ہمارے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں اور پاک فوج پر تنقید کر رہی ہیں،عنقریب ان تک بھی قانون کی گرفت ہو گی،چاہے ہمیں جتنی بھی قربانیاں دینی پڑیں ملک میں امن اور قانون کی حکمرانی کو بحال کریں گے، عوام کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ، ہم ہر اندرونی و بیرونی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،

جب تک عوام کی قوت ہمارے ساتھ ہے جس کے ساتھ فوج کا محبت کا رشتہ ہے پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہو سکتا،لیفٹیننٹ ارسلان کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے بیٹے کا نذرانہ اس ملک کیلئے دیا،جب تک ایسے والدین موجود ہیں اور اس ملک کیلئے اپنے بچے قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، اس ملک کو کچھ نہیں ہو سکتا،جس وقت بھی میرا کوئی جوان این سی او یا افسر شہید ہوتا ہے وہ رات میرے لئے بڑی مشکل ہوتی ہے،کیونکہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں نے اپنے جسم کا وہ حصہ کھو دیا ہے، لیکن جب میں صبح اٹھتا ہوں تو پھر میں بھرپور آزادی کے ساتھ اٹھتا ہوں کہ میں نے کام کرنا ہے اور میرے بچوں کا خون رائیگاں نہ جائے۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ ارسلان کے مری میں واقع گھر کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے شہید کیقبر پر فاتحہ خوانی کی اور ان کے والدین سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہلیفٹیننٹ ارسلان عالم اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے اور 3بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کی۔

میں لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے بیٹے کا نذرانہ اس ملک کیلئے دیا،ایسے والدین پر آفرین ہے،جب تک ایسے والدین موجود ہیں اور اس ملک کیلئے اپنے بچے قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، اس ملک کو کچھ نہیں ہو سکتا،جس وقت بھی میرا کوئی جوان این سی او یا افسر شہید ہوتا ہے وہ رات میرے لئے بڑی مشکل ہوتی ہے،کیونکہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں نے اپنے جسم کا وہ حصہ کھو دیا ہے،

لیکن جب میں صبح اٹھتا ہوں تو پھر میں بھرپور آزادی کے ساتھ اٹھتا ہوں کہ میں نے کام کرنا ہے اور میرے بچوں کا خون رائیگاں نہ جائے،ہم اس ملک کیلئے بہت خوبصورت 18، 19سال کے نوجوان قربان کر رہے ہیں، سمندر پار بیٹھے لوگ جو کافی عرصے سے ملک سے باہر ہیں اور فوج و ملک کو گالیاں دیتے ہیں میں ان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ جب تک ہمارے پاس ایسے بہادر ہیں اس ملک پر کوئی آنچ نہیں آئے گی،عنقریب ان تک بھی قانون کی گرفت ہو گی،

ہم نے تہیہ کیا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے،اس کیلئے انشاء اللہ ہم کامیاب ہوکررہیں گے،پاکستان میں آئین اور قانون کی عملداری ہو گی،اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پاکستان ایک مضبوط اور اچھا ملک بنے،پاک فوج کے تمام شہداء، پولیس، رینجرز، ایف سی اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے ورثاء کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جن کی قربانی کی وجہ سے آج پاکستان دن بدن امن کی طرف بڑھ رہا ہے، آخر میں، میں اپنے ہم وطنوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ،

ہم ہر اندرونی و بیرونی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں اور جب تک عوام کی قوت ہمارے ساتھ ہے جس کے ساتھ فوج کا محبت کا رشتہ ہے پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہو سکتا۔پاک فوج ملک کے بہترین مفاد میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور تمام چیلنجز میں قوم کے ساتھ کھڑی رہے گی، پاکستان کے دشمن ہمارے دشمن ہیں۔انھوں نے کہاکہ چاہے ہمیں جتنی بھی قربانیاں دینی پڑیں ملک میں امن اور قانون کی حکمرانی کو بحال کریں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…