اقوام متحدہ مردم شماری کے اعدادوشمار فوج کیساتھ شیئر کرنے پرناخوش

24  ستمبر‬‮  2017

نیو یا رک(آن لائن)اقوامِ متحدہ کی جانب سے پاکستان میں مردم شماری اور خانہ شماری کے نگراں مشن کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کا جمع کردہ ڈیٹا کسی تیسرے ادارے کے ساتھ شیئر کرنے سے مردم شماری کے عمل میں رازداری کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق اس نگراں مشن کو اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) کی جانب سے پاکستان کے ادارہ شماریات کی درخواست پر

مردم شماری کے دوران پاکستان میں تعینات کیا گیا تھا، جس نے پاکستان کی حالیہ مردم شماری کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی۔اقوام متحدہ کے نگراں مشن کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے عمل میں فوج کا حصہ دار ہونا بین الاقوامی سطح پر منظور نہیں کیا جاتا۔تاہم نگراں مشن نے اعتراف کیا کہ اس عمل میں فوج کی شمولیت کی وجہ سیکیورٹی کی صورتحال کو یقینی بنانے اور مردم شماری کے دوران لیے گئے ڈیٹا میں خورد برد روکنا تھی۔یو این کے نگراں مشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ فوج کی جانب سے ڈیٹا جمع کیا جانا بین الاقوامی سطح پر قابلِ قبول نہیں ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کا ریکارڈ زیادہ تر ان کے قومی شناختی کارڈ سے لیا گیا جسے زیادہ تر عملے ساتھ موجود فوجی افسر نے ایس ایم ایس کے ذریعے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی سے تصدیق کی جو کہ مردم شمادی کے عمل میں رازداری کی خلاف ورزی ہے۔یو این ایف پی اے نے پاکستان کے ادارہ شماریات کی گورننگ کونسل کے اشتراک کیساتھ نگراں مشن کو پاکستان میں تعینات کیا تھا جس کا مقصد مردم شماری کے عمل کو بین الاقوامی منظور شدہ طریقے کے مطابق کرانے کی یقین دہانی کرائی جاسکے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مردم شماری کے عمل کے دوران فوج کی جانب سے بھی ایک سوالنامہ تیار کیا گیا تھا جس میں تمام گھر والوں کی قومیت کے بارے میں سوال موجود تھا جبکہ غور طلب بات یہ ہے کہ اہم سوالنامے میں قومیت کا کوئی سوال موجود نہیں تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…