پرویزمشرف کے الزامات پر آصف زرداری کا شدیدردعمل،چیلنج کردیا

22  ستمبر‬‮  2017

کمالیہ (این این آئی) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اتنے ہی بہادرہیں توپاکستان آئیں، عدالتوں میں پیش ہوں،اگر مشرف کی کمر میں اتنی ہی تکلیف ہے تو ڈسکو کیسے کررہے ہیں؟۔ اسحاق ڈار زخمی پاکستان کو چھوڑ کر بھاگ گئے، (ن) لیگ کو نہ حکومت کرنا آتی ہے اور نہ ہی ملک سنبھال سکتے ہیں، 4 سال تک وزیر خارجہ نہ ہونے سے پاکستان کا عالمی سطح پر امیج کمزور ہوا ہے، کے پی کے میں صرف ایک پل بنا ہے کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آرہے۔

کمالیہ میں قمر زمان کائرہ کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جانب سے بینظیر بھٹو قتل کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ (مشرف) اتنے ہی بہادرہیں تو پاکستان آئیں اور عدالتوں میں پیش ہوں، انہوں نے کہا کہ ہم نے مشرف کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کی توان کو الزامات یاد آگئے،انہوں نے کہا کہ اگر مشرف کی کمر میں اتنی ہی تکلیف ہے تو ڈسکو کیسے کررہے ہیں؟ ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے وقت بھی مجھ پر اور بی بی شہید پر الزام لگایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ ماضی کی سیاست اس طرح کے الزامات سے بھری ہوئی ہے، بینظیر بھٹو نے بھی کہا تھا کہ ایک بھٹوکو قتل، دوسرے بھٹو کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ چار سال تک انہیں حکومت کرنے دونگا اور پھر ان سے پوچھوں گا اب چار سال گزر گئے ہیں ہم ان سے پوچھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈار صاحب زخمی پاکستان کو چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں اب وہ فرار ہیں، انہوں نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ ان کو نہ حکومت کرنا آتی ہے اور نہ یہ حکومت سنبھال سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ کہیں گے ہمیں نکالا گیا جس کی وجہ سے معیشت کمزور ہوئی حالانکہ ہمارے دور میں بھی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو گھر بھیج دیا گیا تھا،

ہم نے تو نہیں کہا کہ اس سے معیشت کمزور ہوگی، انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ پچھلا الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا اس وقت ہم کہیں ہارے ہونگے اور کہیں جیت رہے تھے لیکن ایک رکن اسمبلی کو ایک لاکھ چالیس ہزار تک ووٹ ڈلے اور یہ ہو نہیں سکتا، این اے 120 کے حوالے سے سوال پر آصف علی زرداری نے کہا کہ این اے 120 کا ضمنی انتخاب کوئی پیرا میٹر نہیں ، این اے 120میں انہوں نے ایک ماہ میں اربوں روپے خرچ کئے،

نوابشاہ سے میری بہن نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ لئے آپ ان کو وہاں بھجوا دیں تو دیکھتے ہیں کہ کتنے ووٹ ملتے ہیں، انہوں نے کہا کہ این اے 120 میں تحریک انصاف نے بھی کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھائی، سندھ میں عمران خان کی جانب سے جلسوں کے آغاز اور پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کے حوالے سے سوال پر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں بھی کے پی کے جارہا ہوں، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سوال کے ایک پل کے کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آتا،

یہ نیا پاکستان بنا رہے ہیں نیا خیبرپختونخوا تو نظر نہیں آرہا، ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ چار سال سے موجودہ حکمرانوں نے دنیا میں کوئی لابنگ نہیں کی ، چار سال تک ان کا کوئی وزیر خارجہ نہیں تھا اور جب سے یہ اقتدار میں آئے ہم نے ان کو کہا آپ وزیر خارجہ بنائیں اب پاکستان کا عالمی سطح پر کیس کمزور ہوگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خواجہ آصف کو وزیر خارجہ بنا دیا۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اکٹھے کیسے ہوسکتے ہیں یہ ممکن ہی نہیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پرویز مشرف گھٹیا قسم کی الزام تراشی کررہے ہیں جس کی ہم شدید مذمت اور تردید کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم مشرف کیخلاف جب عدالت میں گئے تو ان کو الزامات یاد آگئے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…