سختی کے دن آ گئے، ن لیگ کے 3 ارکان اسمبلی کی گرفتاری، کھلبلی مچ گئی

21  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریلوے ملازمین تشدد کیس میں مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری، تفصیلات کے مطابق ریلوے ملازمین تشدد کیس کی سماعت کے دوران سول جج رفاقت رسول نے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے تین ممبران اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے ممبر قومی اسمبلی حامد حمید، ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ اور رزاق ڈھلوں کو گرفتار کرکے 9 اکتوبر2017 تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ ان تینوں ارکان اسمبلی پر

دوران احتجاج پھاٹک توڑنے کا الزام ہے۔ یاد رہے کہ 31 جنوری 2015 کو مظاہرے کے دوران ریلوے ملازمین پر ان کی طرف سے تشدد کیا گیا تھا، اس تشدد کے بعد تینوں اراکین اسمبلی سمیت 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔ عدالت کی طرف سے 2 سال سے بار بار بلائے جانے کے باوجود یہ اراکین پیش نہیں ہو رہے تھے، ان اراکین اسمبلی کی عدم پیشی کی وجہ سے عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور ڈی پی او سرگودھا کو حکم دیا ہے کہ وہ 9 اکتوبر2017ء کو ان تینوں اراکین کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے حاضر کریں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…