عالمی امیج بڑھانے اورملکی سلامتی اداروں کیخلاف بے بنیادپراپیگنڈہ مہم، نوازشریف نے مہنگی ترین امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں

21  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے عالمی دنیامیں اپناامیج بڑھانے اورملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بے بنیادپراپیگنڈہ کرنے کیلئے امریکہ کی مہنگی ترین لابنگ فرم ’’وین سنٹ روبیرٹی آف روبیرٹی گلوبل‘‘’’ Vincent Roberti of Roberti Global.‘‘کی خدمات حاصل کرلی ہیں ۔مصدقہ ذرائع کے مطابق امریکی فرم’’وینسنٹ روبیرٹی آف روبیرٹی گلوبل‘‘ کوادائیگیاں سول انٹیلی جنس ادارے کے

ذریعے کی جارہی ہیں ۔مہنگی ترین امریکی لابنگ فرم کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی انتظامیہ کے دیگر اہم عہدیداروں سے ملاقاتوں کا خصوصی ٹاسک دے دیا گیا۔ میاں نواز شریف ان ملاقاتوں کے ذریعے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت کے لئے ان کی اور ان کے خاندان کی بے پناہ خدمات ہیں لیکن اصل رکاوٹ ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہے ۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف بیماری کے علاج کابہانہ کرکے چندروزمیں امریکہ پہنچنے والے ہیں ،جہاں پرمیاں نوازشریف امریکی کمپنی کے عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ میاں نوازشریف اوران کے ساتھی چاہتے ہیں کہ امریکی کمپنی پانامہ فیصلے کے بعدامریکی انتظامیہ سمیت یورپی ممالک کے لیڈروں میں میاں نوازشریف کوایک ایسے لیڈرکے طورپرپیش کرے جوجمہوریت کواس کی اصل روح کے مطابق بحال کرنے کی جدوجہد کررہاہے اوراسی جرم میں ان کے خلاف افواج پاکستان کی خواہش پرپاناماجیساکھیل کھلوایاگیااورپھرکئی دوسرے مقدمات جن کافیصلہ عدالتیں کرچکی تھیں انہیں بھی ری اوپن کروادیاگیاہے ۔امریکی فرم دنیابھرمیں لابی کریگی کہ میاں نوازشریف ہی درحقیقت پاکستان کانجات دھندہ ہے ،اورمیاں نوازشریف کی پارٹی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پہلے اپنے گھرکی صفائی کاایجنڈالئے ہوئے ہیں ،لیکن پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ اس نیک کام میں میاں

نوازشریف کیلئے رکاوٹ بنی ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف مہنگی ترین امریکی فرم سے بیک وقت دونکاتی ایجنڈے پرمعاہدہ کرچکے ہیں ۔پہلاایجنڈانوازشریف کوانتہائی نیک اورمعصوم لیڈرکے طورپرپیش کرناہے اوراس فرم کادوسراایجنڈاافواج پاکستان کوہرملک میں اورفورم پربدنام کرناہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ سوئٹزرلینڈمیں چلائی گئی پاکستان مخالف مہم اسی ایجنڈے کانتیجہ ہے ۔میاں نوازشریف اوران کے ساتھیوں نے

امریکی فرم کوڈان لیکس کے ذریعے شائع ہونے والاموادبھی فراہم کیاہے ۔تاکہ اس موادکوسامنے رکھ کرافواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کروائی جائے ۔ذرائع نے بتایاکہ چین میں ہونے والی برکس کانفرنس کااعلامیہ بھی درحقیقت میاں نوازشریف اورنریندرمودی گٹھ جوڑکانتیجہ ہی تھااوراس سلسلے میں میاں نوازشریف سابق وزیراطلاعات مشاہدحسین سیدکی خدمات بھی حاصل کرچکے ہیں ۔ذرائع کے مطابق برکس اعلامئے کے اجراء

کیلئے مشاہدحسین سیدنے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سوچ کوعملی جامہ پہنانے میں اہم ترین کرداراداکیااورامریکی لابنگ فرم سے بات چیت میں بھی مشاہدحسین سیداہم کرداراداکرچکے ہیں ۔ذرائع کایہ بھی کہناتھاکہ گزشتہ دنوں پاکستان کے ایک ٹی وی چینل پرافراسیاب خٹک کامتنازعہ انٹرویونشرکروانے میں بھی مشاہدحسین سیدکاکرداراہم تھاکیونکہ افراسیاب خٹک اورمشاہدحسین رشتہ دارہیں ۔افراسیاب خٹک کے اس

انٹرویومیں بھی قومی سلامتی کے اداروں پرکیچڑاچھالاگیا۔واضح رہے کہ مشاہدحسین سید1999ء میں میاں نوازشریف کابینہ میں وزیراطلاعات تھے اورکارگل کے واقعے کے بعدعالمی سطح پرافواج پاکستان کوبدنام کرنے کیلئے چلائی گئی مہم کاحصہ تھے اوراس مہم کے تحت عالمی اخبارات میں’’ روگ آرمی‘‘ کے عنوان سے اشتہارات بھی شائع کروائے گئے تھے ۔ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف انٹرنیشنل لابنگ فرم کی خدمات

کے ذریعے افواج پاکستان کودباؤمیں لاکراپنے خلاف مقدمات کوبندکرواناچاہتے ہیں ۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ،وزیرخارجہ خواجہ آصف اوروزیرداخلہ چوہدری احسن اقبال اسی وجہ سے امریکی انتظامیہ اورنریندرمودی کی زبان بول بول کرکہہ رہے ہیں کہ ہمیں پہلے اپنے گھرکی صفائی کرناہوگی ۔میاں نوازشریف نااہل ہونے کے بعداس حدتک چلے جائیں گے کہ عام پاکستانی اس تصوربھی نہیں کرسکتا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…