پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی امداد کی ہرکوشش کی حمایت کرے گا، وزیراعظم

20  ستمبر‬‮  2017

نیویارک(آن لائن) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی امداد کی ہرکوشش کی حمایت کرے گا جبکہ عالمی برادری بھی میانمار پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرنے کیلیے دبا ڈالے۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اوآئی سی رابطہ گروپ کیاجلاس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کومیانمارمیں روہنگیامسلمانوں کی حالت پرتشویش ہے اور

پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی امداد کی ہرکوشش کی حمایت کرے گا، روہنگیا مسلمانوں کیلیے اوآئی سی کومسلم امہ کی مشترکہ آواز بننا چاہیے اور روہنگیا مسلمانوں کومیانمارکے دیگرشہریوں کے مساوی حقوق دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی محفوظ واپسی کیلیے مناسب حالات پیدا کیے جائیں اور عالمی قوانین کا احترام کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں پرتشدد بند کرایا جائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میانمارحکومت مسئلے کے فوری حل کیلییاقدامات کرے اور اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو جائزے کی اجازت دے جب کہ بیگھرافراد ہمسایہ ممالک میں پناہ ڈھونڈتے پھررہے ہیں، روہنگیا مسلمانوں کی آبادی کا تحفظ یقینی بنایا جائے، میانمارکوروہنگیا مسلمانوں کے خلاف تفریق کاخاتمہ کرناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میانمار پرروہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرنے کیلیے دبا ڈالے، روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی فوری بند کی جائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…