شہبازشریف کو قتل کرنے کی کوشش،راناثناء اللہ نے تصدیق کردی،حیرت انگیزانکشافات

18  ستمبر‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا گرفتار دہشتگرد ارفع کریم ٹاور میں پی آئی ٹی بی آفس کے افسر کا ڈرائیور تھا، قبضے سے ایک خود کش جیکٹ بھی برآمد کر لی گئی ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے

بتایا کہ مبینہ دہشت گرد ماڈل ٹاؤن بلاک ایچ کے ایک گھر میں ڈرائیور کی نوکری کررہا تھا جسے حساس اداروں نے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گرد کے قبضے سے ایک خود کش جیکٹ بھی برآمد کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد ارفع کریم ٹاور میں پی آئی ٹی بی آفس کے افسر کا ڈرائیور تھا۔گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں تاہم ان کی تفصیلات نہیں مل سکیں۔اس حوالے سے جب وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایک مشکوک شخص کو پکڑا گیا ہے۔خیال رہے کہ 21 اگست کو ایک میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ لاہور کے ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے خودکش حملے کا ہدف وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تھے لیکن آخری لمحے دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 26 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…