اگر امریکہ نے پاکستان کے خلاف یہ کام کیا تو جواب میں ہم کیا کریں گے؟ افغان طالبان کا دھماکہ خیز اعلان

18  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ بھارت کے ساتھ پینگیں بڑھانے میں مصروف ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو فراموش کرتے ہوئے امریکہ بھارت کے ساتھ قربتیں بڑھا رہا ہے اور پاکستان کے ساتھ امریکہ کا رویہ مخاصمانہ ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے چین اور روس کے بعد افغان طالبان بھی پاکستان کی حمایت میں اب بول پڑے ہیں۔

ڈان ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو امریکہ کی طرف سے کسی بھی طرح کا خطرہ لاحق ہوا تو ہم پاکستان کا دفاع کریں گے۔ طالبان نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے خلاف کسی بھی طرح کی جارحانہ کارروائی کی تو ہم امریکیوں کے خلاف لڑیں گے۔ یہاں یہ بات حیران کن ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے یہ بیان امارات اسلامی افغانستان کی بجائے پاکستان کے مولانا سمیع الحق کے ذریعے دیا گیا ہے۔ اس بیان میں بتایاگیا کہ گزشتہ دنوں اتحاد علمائے افغانستان کا ایک اجلاس ہوا اس میں پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے پر امریکہ کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس اجلاس میں افغان طالبان کے علاوہ دیگر افغان مذہبی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کی کارروائی کو تحریری صورت میں کرنے کے بعد انہوں نے اسے مولانا سمیع الحق کو بھجوا دیا، اس بیان میں طالبان اور دیگر مذہبی تنظیموں نے لکھا کہ امریکہ یا بھارت اگر پاکستان پر حملہ آور ہوتے ہیں تو ہم اسی طرح پاکستان کے لیے لڑیں گے جس طرح ہم اپنے ملک افغانستان کے لیے لڑ رہے ہیں۔ اس بیان میں طالبان نے پاکستان کی سیاسی اور مذہبی قیادت کو اپنے اختلافات بھلا کر ایک ہونے کی نصیحت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…