این اے 120 میں جیت کا بھانڈہ دوسرے دن ہی پھوٹ گیا، کامیابی کیلئے کیا چال چلی گئی؟ حیرت انگیز انکشاف

18  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے حلقہ این اے 120 میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی، تفصیلات کے مطابق فافن نے این اے 120کے ضمنی انتخاب کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

فافن انتخابات کی شفافیت پر نظر رکھنے والا ادارہ ہے، اس ادارے فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک نے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق الیکشن کے دوران بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق بہت سی جگہ پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیاں بھی کی گئی ہیں، اس حلقہ میں غیر قانونی طور پر انتخابی مہم کا چلانا اور مشاہدہ کاروں کے ساتھ عدم تعاون عام نظر آیا۔ اس حلقے میں ایک تہائی پولنگ سٹیشنز کے باہر غیر قانونی کیمپ قائم کیے گئے تھے اس کے علاوہ اس رپورٹ کے مطابق ایک تہائی پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز کو ٹرا نسپورٹ کی سہولت بھی دی گئی تھی۔ سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے مشاہدہ کاروں کو 11 پولنگ سٹیشنز پر مشاہدہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کے علاوہ 10پولنگ سٹیشنز پر گنتی کے عمل کا مشاہدہ کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ فافن رپورٹ کے مطابق 129پولنگ سٹیشنز پر نتائج کے فارم نمبر 14اور بیلٹ پیپر فارم نمبر 15کی تعداد بھی کم تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…