’’گھر کی صفائی‘‘ چوہدری نثار کا موقف مسترد،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا اعلان کردیا

18  ستمبر‬‮  2017

لندن(این این آئی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این اے 120 کے انتخابی نتائج سے ثابت ہوگیا ہے کہ نواز شریف قیادت ہی عوام کی اصل رہنما اور ملکی ترقی کی ضامن ہے۔نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل این جی کیس میں

وہ حاضر ہیں اور عدالت میں سب کچھ سامنے آ جائے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کے سامنے اپنی قومی پالیسی واضح کر دی ہے، نیویارک میں پاکستان کا دہشت گردی کے حوالے کردار پر دنیا کو بتائیں گے۔انہوں نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے اپنے گھر کی صفائی سے متعلق بیان کو درست قرار دیا اور کہا کہ میں بھی اس موقف کا حامی ہوں کہ اپنے گھر کی صفائی ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ خواجہ آصف نے مولانا مسعود اظہر، حافظ سعید اور دیگر اہم شخصیات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں اپنے گھر کی صفائی بھی کرنا چاہئے تاکہ دنیا کو موثر جواب دیاجاسکے جس پر چوہدری نثار نے شدیدردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواجہ آصف جیسے وزراء کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف کے بیان کو بھارتی میڈیا نے خوب اچھالاتھا اور اس کو پاکستان کے خلاف استعمال کیاتھا اور دعویٰ کیاتھا کہ پاکستان کا اہم ترین وزیر ہی دہشت گردوں کی موجودگی کو تسلیم کررہاہے دنیا غلط نہیں کہہ رہی کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…