پی ٹی آئی ہمیں ریکارڈ جمع کرانے کی پابند ہے کوئی رسید نہیں دیں گے ،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

18  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی) چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ یہ تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی جائیں‘ آپ ہمیں ریکارڈ جمع کرانے کے پابند ہیں کوئی رسید نہیں دیں گے‘ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ

الیکشن کمیشن میں سات سال کی تفصیلات جمع کرادی ہیں الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کردی۔ پیر کو پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی۔ پی ٹی آئی وکیل ثقلین حیدر نے کہا کہ پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کی رسید دی جائے اس پر چیف الیکشن کمشنر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں کوئی آڑھتی بیٹھے ہوئے ہیں جو رسیدیں دیں۔ یہ ریکارڈ جمع کرانا ہماری ذمہ داری تھی یا آپ کی۔ آپ ہمیں ریکارڈ جمع کرانے کے پابند ہیں کوئی رسید نہیں ملے گی۔ اس پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر سے معذرت کی چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ کیا یہ وہی دستاویزات ہیں جو سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات سے کچھ زیادہ ہیں۔ الیکشن کمیشن میں سات سال کی تفصیلات

جمع کررہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج لڑنے کا نہیں صرف تفصیلات جمع کرانے کا دن ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ یہ تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی جائیں۔ پچھلے دنوں کئی کیسز میں مختلف لوگوں کے اثاثوں کی تفصیلات ہم سے بھی لی ہیں۔ ہائی کورٹ میں یہ کیس اب کب لگا

ہے؟ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ ہائیکورٹ میں کیس کی تاریخ دس اکتوبر ہے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…