نواز شریف کے ساتھ اب کیا ہوگا؟ حامد میر نے تشویشناک دعویٰ کر دیا

16  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظر ثانی کیس میں مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر پانچ رکنی لارجر بینچ بنایا گیا تھا، اس لیے اب مسلم لیگ (ن) اس لارجر بینچ کے فیصلے پر اعتراض کرنے کا اخلاقی جواز نہیں رکھتی،

سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی چینل پر شریف خاندان کی نظر ثانی اپیلوں کے مسترد کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے نظر ثانی اپیل کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ بنایا تھا لیکن مسلم لیگ (ن) کی استدعا پر پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا۔ سینئر صحافی نے کہا کہ اب جب پانچ رکنی بینچ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے تو مسلم لیگ (ن) کو چاہیے کہ وہ اس فیصلے کو تسلیم کرے کیونکہ اب وہ فیصلے پر تنقید کا اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔ حامد میر نے حلقہ این اے 120کے حوالے سے کہا کہ یہ فیصلہ ضمنی الیکشن پر اثر انداز تو ہوگا مگر پھر بھی بیگم کلثوم نواز کی پوزیشن بہت مضبوط ہے۔ سینئر صحافی حامد میر نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی واپسی کے بارے میں کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو واپس آ جانا چاہیے اور مزید کہا کہ جہاں تک میری معلومات ہیں پارٹی قیادت نے بھی انہیں پاکستان واپس آ کر 19ستمبر کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ اگر 19ستمبر کو میاں محمد نواز شریف احتساب عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوتے تو خدشہ ہے کہ عدالت ان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کر سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…