نئے چیئرمین کیلئے ایسا نام دیں گے جسکا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، سید خورشید شاہ

  جمعرات‬‮ 14 ستمبر‬‮ 2017  |  12:18

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پہلے دن سے ہی موجودہ چیئرمین نیب متنازع رہا،حکومت کو نئے چیئرمین نیب کیلئے جلد ایسا نام دیں گے جسکا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا،ی سیاست میں نیب کا اہم کردار ہے، ایسا چیئرمین نیب چاہتے ہیں جو صرف کرپشن کے خاتمے کیلئے کام کرے۔ تفصیلات کے مطابق سید خورشید شاہ نے چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے کہا کہ پہلے دنسے ہی موجودہ چیئرمین نیب متنازع رہا اب چیئرمین نیب کی تقرری پر وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے

کہا وزیراعظم سے کوئی شکوہ نہیں کیا،حکومت کو نئے چیئرمین نیب کیلئے جلد ایسا نام دیں گے جسکا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، خورشید شاہ نے کہا نئے چیئرمین کا ماضی صاف ہونا چاہیے، ملکی سیاست میں نیب کا اہم کردار ہے، اس لیے اس کی ایسی تقرری ہو جس سے کسی پر کوئی آنج نہ آے۔ انہوں نے کہا ایسا چیئرمین نیب چاہتے ہیں جو صرف کرپشن کے خاتمے کیلئے کام کرے۔ انہوں نے کہا چیئرمین نیب کی تقرری پر پی ٹی آئی، ایم کیو ایم سے رابطہ کرلیا ہے، اپوزیشن لیڈر نے کہا چیئرمین نیب کیلئے متفقہ امیدوار نام ایک مشکل کام ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں