ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر پر چین ،روس اور یورپین یونین نے حمایت کردی،پاکستان کا دھماکہ خیز اعلان

13  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی) سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک کی صدارت میں منعقد ہونیو الے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر پر چین ،روس اور ریورپین یونین نے پاکستان کی تائید کی ۔ امریکہ کے اندر بھی کثیر تعداد میں پاکستان کی قربانیوں کی حمایت موجود ہے۔ برکس میں چین نے کوئی یو ٹرن نہیں لیا ۔ نیشنل ایکشن پلان پر موثر طریقے سے عمل درآمد ترجیح ہے۔

انتہا پسندی جنم دینے والے اسباب روکنے کے لیے متبادل بیانیہ اجاگر کرنا بنیادی مقصد ہے۔ وزراء اعلیٰ کیساتھ اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔ تمام صوبوں کے وزراء داخلہ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہو کرے گا۔ وفاق المدارس کے طلباء کے رجسٹریشن فارم پر صوبائی وزراء اعلیٰ نے اتفاق کیا ہے۔دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی دی گئی قربانیوں کی تفصیل پر مشتمل کتابچہ دنیا بھر میں پاکستان کے سفیروں کو بھجوایا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے کہا کہ صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کا نوٹس لیا جانا چاہیے ۔ قومی سلامتی کے اداروں کے افسران و اہلکاران اور پاکستانی شہریوں کی قربانیوں سے دنیا کو آگا ہ کیا جائے اور کہا کہ پاکستان دہشتگردی کا خود بڑا متاثرہ ملک ہے۔ پاکستان پر جھوٹے الزام لگائے جارہے ہیں۔۔ سینیٹر جاوید عباسی نے بین الاقوامی سمگلر اور منی لانڈرنگ کرنے والے غیر ملکی شہری کی پاکستانی شہریت کی دستاویزات تیار کرنے میں سفارتخانے کے عملے کے ملوث ہونے اور غیر ملکی شہری کو پاکستان لانے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ جس پر ایف آئی اے حکام نے آگا ہ کیا کہ جعلسازی اور غیر قانونی کام میں ملوث سرکاری اہلکاران شامل تفتیش کرلیے گئے ہیں۔ جس پر کمیٹی نے ہدایت دی کہ جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوتی سفیر کو واپس بلوایا جائے۔ اگلے اجلاس میں سیکرٹری وزارت خارجہ کو طلب کرلیا گیا۔

سینیٹر محمد سیف نے کہا کہ محکمانہ کارروائی کی جائے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سفارتخانے کے ملازمین نے مجرمانہ غفلت کی ایف آئی اے کے ذریعے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ۔ سینیٹر جاوید عباسی نے ایف آئی اے کی تفتیش پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قومی خدمت سرانجام دینے والے افسران کو ایوارڈ دیئے جائیں۔ سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز مواد کے بارے میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاستدانوں اور ان کے خاندانوں کو بھی ذلیل کیا جاتا ہے۔ مریم نواز ہماری بیٹی ہے ۔

ان کے بارے میں بہت غلط باتیں کی گئیں ۔ ایف آئی اے جعلی فیس بک اکاؤنٹس کا پتہ چلائے ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو مضبوط بنانے کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ سینیٹر کریم احمد خواجہ کی طرف سے خودکشی کی کوشش کرنے والے کی ایک سال کی سزا کو ختم کرنے کے بل پر بحث ہوئی۔ سینیٹر کریم احمد خواجہ نے کہا کہ خودکشی کرنے والے ذہنی مریض ہیں ۔ سزا کی بجائے علاج کرانا چاہیے ۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ ایسے لوگو ں کو ہمدردی کی ضرورت ہوتی ہے۔

سینیٹر اسرارللہ زہری نے کہا کہ بدعنوانی کے بعد لوگ خودکشی کیوں نہیں کرتے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بل پر اعتراض نہیں شہری لحاظ سے دیکھنا ہوگا مجھے اسلامی نظریاتی کونسل حکام نے آگا ہ کیا ہے کہ خودکشی کرنے والے کا جنازہ نہیں ہوتا۔ سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ کیا خودکش حملہ کرنے والوں کے جنازے ہوتے ہیں اور ورثاء کو مبارکبادیں بھی نہیں دی جاتیں۔ سینیٹر صالح شاہ نے کہا کہ خودکشی کرنے والے کا جنازہ پوشیدہ طریقے سے پڑھنا ہوتا ہے۔ شریعت میں ایسا نہیں کہ اس کا جنازہ پڑھا ہی نہیں جاتا ۔

سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ غیر متوازن نظام کی وجہ سے ڈپریشن عام ہے ۔ اس کے خاتمے کے لیے آگاہی مہم چلائی جانی چاہیے۔ سیکرٹری اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ کونسل کا چیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے کونسل کی طرف سے رائے نہیں دے سکتے ۔ اس بارے میں نہ تو کوئی آیت اور نہ ہی کوئی حدیث موجود ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سائیکاٹرک کونسل ، لاء ڈیوژن سے رائے لینے کے علاوہ عوامی سماعت بھی کرائی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ اگر سزا ہے تو قانون کی اہمیت کے لحاظ سے رکھی گئی ہے۔

طالب علم فیل ہوجائے تو خودکشی کرلیتا ہے ۔اس حوالے سے اگر قانونی لحاظ سے دیکھا جائے تو خودکشی کی کوشش کرنے والے کے لیے سزا ہونی چاہیے۔ سینیٹر اسراراللہ زہری نے اپنی پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ میری پارٹی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہے ۔ پارلیمنٹ میں نمائندگی ہے ۔ لیکن صوبہ بلوچستان میں پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا پنجگور میں اجلاس منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی جو امتیازی سلوک ہے ۔ چیئرمین کمیٹی نے بلند و بالا عمارات کے حوالے سے کہا کہ آگ سے بچاؤ کے آلات کی تنصیب ضروری ہے ۔

پورے ملک سے شکایات آرہی ہیں۔ زیادہ تر عمارتوں میں آلات موجود نہیں ۔اداروں نے اس پر توجہ نہیں دی۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے تمام فریقین سے مشاورت کے بعد جامع بل منظور کرلیا ہے ۔ قانون پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔سی ڈی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طاہر کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی چیئرمین سینٹ کو بھجوائی گئی۔ عوامی عرضداشت پر محمد طاہر نے بتایا کہ فیصل مسجد اسلام آبادمیں صفائی میں فنڈزکی کمی بنیادی وجہ ہے۔

حلفیہ بیان کرتا ہوں کہ مسلمان ہوں لیکن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر بہرام ظہیر نے قادیانی کا الزام لگادیا ہے اور کہا ہے کہ یونیورسٹی کے 30ہزار طلباء نے میرا کیوں بندوبست نہیں کیا ۔ ایف آئی اے ، چیئرمین سینٹ ، چیئرمین قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن سینیٹر طلحہ محمود کو درخواستیں دی ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اسلام آبا دپولیس سے انکوائیری ایف آئی اے کے پاس آگئی ہے۔ فیس بک انتظامیہ سے بھی تفصیل مانگی گئی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت دی کہ ایس پی پولیس اسلام آباد محمد طاہر کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے ۔

ایف آئی اے 10دنوں میں رپورٹ پیش کرے ۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ سخت جرم کا ارتکاب ہوا ہے۔ ایمان بندے اور اللہ کا معاملہ ہے۔ سخت کارروائی کی ضرورت ہے ۔ ایک اور مشال واقعہ نہ ہوجائے۔ اجلا س میں برما کے مسلمانوں اور عوامی مرکز اسلام آباد میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا کی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال ، سینیٹرز شاہی سید ، صالح شاہ، جاوید عباسی ، محمد علی سیف کے علاوہ سیکرٹری داخلہ ، ایف آئی ا ے حکام نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…