افغانستان میں بھی دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ،پاکستان نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

12  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کے شروع کیے گئے اقدامات کو جاری رکھے گی،حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی،ہم نے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تباہ کی ہیں ، افغانستان میں بھی دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کے اقدامات کرنا ہونگے، پاک امریکا تعلقات افغانستان کے معاملے سے نہیں جوڑنے چاہییں ،اس حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے ،

آئندہ آئی ایم ایف کا کوئی پروگرام نہیں دیکھ رہا ۔ منگل کے روز اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تباہ کی ہیں ،سیاسی، معاشی ،سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پا رہے ہیں ، افغانستان میں بھی دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کے اقدامات کرنا ہونگے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا اور یہ تاثر غلط ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کاذمے دارپاکستان ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مت نوازشریف کے شروع کیے گئے اقدامات کو جاری رکھے گی ، حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی،س حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے ، آئندہ آئی ایم ایف کا کوئی پروگرام نہیں دیکھ رہا، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کی لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اپنے مسائل خود حل کرے ہم مددکرسکتے ہیں، پاک امریکا تعلقات افغانستان کے معاملے سے نہیں جوڑنے چاہییں ، افغانستان کو بھی دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرناہوں گی،دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان نے صلاحیت سے بڑھ کر کام کیا، دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں پاکستان نے اتحادیوں کا وقار مجروح نہیں کیاجاسکتا،دہشتگردوں کی موجودہ قیادت افغانستان مین چھپی ہوئی ہے،محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق کسی بھی قسم کی تصدیق کیلیے تیار ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…