راولپنڈی، چکری انٹرچینج کے قریب ٹریلر اور وین میں تصادم ، 15 افراد جھلس کر جاں بحق، کراچی میں بھی خوفناک واقعہ،6افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

12  ستمبر‬‮  2017

راولپنڈی،اسلام آباد،کراچی (آئی این پی ) راول پنڈی میں چکری انٹرچینج کے قریب ٹریلر اور وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق، دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں ۔منگل کو ترجمان موٹر وے کے مطابق بدقسمت وین جھنگ سے راولپنڈی آ رہی تھی کہ چکری انٹرچینج کے قریب ٹریلر سے ٹکراگئی، حادثے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں وین میں سوار افراد بری طرح جھلس گئے۔ریسکیو زرائعکے مطابق چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے

جبکہ شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج مزید سات افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ترجمان موٹر وے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والی دو خواتین کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ راول پنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔اس سے پہلے آج صبح ہی کراچی میں ملیرلنک روڈپرٹرک اورسوزوکے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ منگل کو پولیس کے مطابق ٹرک اور سوزوکی کی ٹکر سے 2 خواتین اور 2بچے بھی جاں بحق ہوئے ،جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پک اپ سوزوکی وین میں ڈرائیور سمیت 12 افراد سوار تھے،حادثہ تیز رفتاری اور روڈ پر پڑے گڑھوں کے باعث پیش آیا۔حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحقاور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیاگیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…