اقوام متحدہ میں پاک بھارت نمائندوں کے درمیان مسئلہ کشمیر پر سخت جملوں کا تبادلہ

9  ستمبر‬‮  2017

نیویارک (آن لائن) اقوام متحدہ میں ایک بار پھر بھارت اور پاکستان کے نمائندوں کے درمیان مسئلہ کشمیر پر زبردست بحث و تکرار ہوئی اور سخت جملوں کا تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاکستان نے بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرتے ہوئے دہائیوں سے حل طلب مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا جبکہ بھارت نے پاکستان پر دہشتگردی کا الزام عائد کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثے کے دوران عالمی ادارے میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے جس کا عالمی ادارے کی قرار دادوں کے مطابق حل نکالا جانا چاہئے تاکہ جنوب ایشیائی خطے مین مستقل قیام امن کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حالت اور مصائب عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑنے کے لئے کافی اور اب عالمی برادری کو اس مسئلے کے حل کے لئے حمتی کردار ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل نے متعدد بار کشمیری عوام کا حق خودارادیت قبول کیا ہے تاہم بھارت کشمیریوں کے بنیادی حق خودارادیت سے انہیں محروم رکھنے کے لئے جبرو تشدد کا استعمال کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی کشمیریوں کے خلاف ظلم و جبر کا یہ سلسلہ روکنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جموں وکشمیر کی صورت حال نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ انصاف اور انسانیت کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل تاریخی ناانصافی کی غمناک مثالیں ہیں جہاں لوگوں کو اب بھی حق خودارادیت سے محروم رکھا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں مسائل اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہیں بحث کے دوران بھارتی مندوب سری نواس پراساد نے پاکستانی بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد کی طرف سے اٹھائے گئے نکات غیر متعلق اور بلاجواز ہیں انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات اب عیاں ہو چکی ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی علاقے پر قبضہ جمانے کے لئے دہشتگردی کو ایک سرکاری ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں پڑوسی ملک پر یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر بھارت کا ایک اٹوٹ انگ ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…