برما پہنچنے پر اقرارالحسن اور انکی ٹیم کیساتھ کیا ہوا؟تشویشناک خبر آگئی

9  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کے اینکر اور سینئر صحافی اقرار الحسن اپنی ٹیم کے ہمراہ میانمار میں ہونے والے مظالم اور فوجی آپریشن کی حقیقت دنیا کو دکھانے اور مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے اس وقت برما میں ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر جب روہنگیا مسلمانوں پر فوجی آپریشن اور حکومتی مظالم کی تصاویر شائع اور میڈیا پر خبریں نشر ہونا شروع ہوئیں تو بالخصوص دنیا بھر اور بالعموم پاکستان کے شہریوں نے اس بات پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا۔

اقرار الحسن کی قیادت میں طویل اور دشوار گزار راستہ اختیار کر کے میانمار پہنچی اور ریخانے گاؤں میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں حکومتی مظالم عروج پر ہیں۔اقرار الحسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ’72 گھنٹے کا طویل اور دشوار گزار راستہ طے کر کے وہ اندرونی علاقوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے تاہم ابھی انہیں متاثرہ گاؤں میں داخلے کی اجازت نہیں ملی‘۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف طریقوں پر غور کر کے متاثرہ گاؤں میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر برما کی حکومت اور فوج کسی بھی صحافی اور غیر ملکی کو اس گاؤں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی جس کا مقصد مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حقائق کو چھپانا ہے۔اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ ہم ہر طرح سے اس علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں جہاں فوج کی جانب سے مظام کیے جارہے ہیں، ہم نے ہمت نہیں ہاری مگر حکومتی پابندیوں کی وجہ سے ریخنا تک پہنچنے میں ہی کامیاب ہوئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…