عائشہ گلالئی کا عمران خان کو ایک اور سرپرائز، شوکت خانم ہسپتال کا نیا نام تجویز کر دیا

8  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق جب سے عائشہ گلالئی تحریک انصاف کو چھوڑ کر گئی ہیں تب سے ان کی طرف سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر مختلف بیانات کی صورت میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے، عائشہ گلالئی نے اب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے شوکت خانم ہسپتال پر بھی حملہ کر دیا ہے،

انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کا نام تبدیل کرکے پاک فوج کے نام پر رکھا جائے۔ عائشہ گلالئی کی طرف سے عمران خان کے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے نام تبدیل کرنے کی تجویز کسی خود کش حملے سے کم نہیں ہے۔ دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی کی جھوٹ اور مکاری کی سیاست اب نہیں چلے گی،عوام این اے 120 میں ایک بدکردار شخص کے جلسے میں نہ جائیں ،جب خیبر پختونخواہ میں ڈینگی سے مریض تڑپ رہے تھے، عمران شمال علاقوں کی سیر کررہا تھا، پی ٹی آئی میں ورکز کی محنت ،مشقت اور خون پسینہ شامل ہے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نیکہا کہ تحریک انصاف میں خواتین اور کارکنوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ کسی کو یہ حق نہیں کہ ہمیں پارٹی سے نکالے۔ایک بدکردار شخص پارٹی کا لیڈر نہیں ہوسکتا۔عوام این اے 120میں ایک بدکردار شخص کے جلسے میں نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی کی مکاری اور جھوٹ کی سیاست اب نہیں چلے گی۔پی ٹی آئی کو بنانے میں ورکرز کی محنت ، مشقت اور خون پسینہ شامل ہے۔میں پی ٹی آئی میں ہوں اور رہوں گی۔خیبر پختونخواہ میں ڈینگی کی وباء آئی تو عملہ ہسپتالوں سے غائب ہوگیا۔ ڈینگی کے مریض تڑپ رہے تھے۔ عمران خان شمال کی سیر کررہا تھا۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران ڈینگی کے ڈر سے مریضوں کی عیادت کیلئے ہسپتال نہیں گئے۔ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ اور ان کے ساتھی کرپٹ ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…