ملک سے باہر جاتے جاتے ایئرپورٹ پر نوازشریف کے ساتھ کیا ہوا؟ جس نے دیکھا دیکھتا رہ گیا،حیرت انگیز صورتحال‎‎

30  اگست‬‮  2017

لاہور( این این آئی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کیلئے لاہور سے براستہ دبئی لندن روانہ ہو گئے ، نواز شریف عید الاضحی بیرون ملک ہی منائیں گے ۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف جاتی امراء رائے ونڈ سے انتہائی سخت

سکیورٹی میں لاہور ائیرپورٹ پہنچے اورنجی ائیر لائن کی پرواز ای کے 625کے ذریعے براستہ دبئی لندن روانہ ہوئے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی ،محسن رانجھا سمیت دیگر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو رخصت کیا ۔روانگی کے وقت نوازشریف شدید افسردہ نظر آئے ۔ اس موقع پر ائیر پورٹ پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نوازاور حسن نواز پہلے ہی اپنی والدہ کی عیادت کے لئے لندن میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز 17 اگست کو لندن روانہ ہوئی تھیں جہاں 22 اگست کو انہیں گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور بیگم کلثوم نواز اس وقت بھی لندن میں مقیم ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد بھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لندن میں موجود ہیں۔بیگم کلثوم نواز 17 ستمبر کو ہونے والے این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن)کی امیدوار بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…