پاکستان نے سخت سے سخت حالات سے بھی نمٹنے کی تیاری کرلی،ایٹمی ہتھیارو ں کی تعداد میں بڑا اضافہ،غیرملکی ادارے کے حیرت انگیزانکشافات

29  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے سخت سے سخت حالات سے بھی نمٹنے کی تیاری کرلی،ایٹمی ہتھیارو ں کی تعداد میں بڑا اضافہ، تفصیلات کے مطابق سویڈش ادارے سپری نے اپنی رپورٹ برائے 2017ء4 میں دعویب کیا ہے کہ دنیا بھرمیں 2017ء میں نیوکلیئر وارہیڈز 15 ہزار 395 سے کم ہوکر 14ہزار 935 ہوگئے ہیں لیکن

اہم مقامات پر نصب شدہ ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں 30 کا اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد 4120 سے بڑھ کر 4150 ہوگئی ہے ، رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ اسرائیل کے پاس بھی 80نیوکلیئر وارہیڈز ہیں۔روس، امریکہ، فرانس اور برطانیہ وہ ممالک ہیں جن کے وارہیڈز مختلف مقامات پر نصب کئے جاچکے ہیں جن میں روس کے 1950، امریکہ کے 1800، فرانس کے 280 اور برطانیہ کے 120 وارہیڈز شامل ہیں ، رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ چین، پاکستان، بھارت اور اسرائیل کے وارہیڈز مختلف مقامات پر نصب کرنے کی بجائے انہیں حفاظتی مقامات پر محفوظ رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق روس کے نیوکلیئر وارڈ ہیڈز 7ہزار ،امریکہ کے 6800 ہیں جبکہ برطانیہ کے 215اور فرانس کے پاس 300 ہیں، رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ چین نے اپنے ایٹمی وارہیڈز کی تعداد بڑھائی ہے جو کہ اب 270 ہوچکے ہیں ، پاکستان کے بارے میں کہاگیا ہے کہ اس کے وارہیڈز کی تعداد 120 سے 130 تھی جو اب بڑھ کر 130 سے 140 ہوچکی ہے جبکہ بھارت کے ایٹمی ہتھیاربھی 120 سے 130 تک پہنچ گئے ہیں



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…