پاناما کیس، نوازشریف کی نظرثانی کی اپیل ،چیف جسٹس جواب میں کیا کچھ کرسکتے ہیں؟افتخارچوہدری نے حیرت انگیز پیش گوئی کردی

27  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری نے کہاکہ نااہلی کے فیصلے کے خلاف سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاس سپریم کورٹ کافورم ہے ،جس کی وہ باربارتضحیک کررہے ہیں ،نظرثانی کی درخواست پرچیف جسٹس کااختیارہے کہ وہ لارجزبنچ بنائیں ،نوازشریف کوکرپشن کی بنیادپرنااہل کیاگیا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نااہلی کے فیصلے کے خلاف سابق وزیراعظم نوازشریف جس فورم پربات کررہے ہیں وہ مناسب نہیں ہے ،

نوازشریف سپریم کورٹ کی تضحیک کررہے ہیں ،نوازشریف کے خلاف فورم بھی صرف سپریم کورٹ ہی ہے ،نظرثانی درخواست پرفیصلہ سپریم کوڑٹ نے ہی کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں سپریم کورٹ نے بہت تحقیقاتی کمیشن بنائے ،پانامہ کیس میں دوران سماعت چیئرمین نیب کارویہ غیرمناسب تھا،ڈان لیکس تحقیقات میں ایجنسیوں کے لوگ شامل تھے ۔سپریم کورٹ ایجنسیوں کوتحقیقات کیلئے کہہ سکتی ہے ۔سابق چیف جسٹس نے کہاکہ دبئی ایف زیڈای کمپنی کاانکشاف جے آئی ٹی نے کیا۔نوازشریف کے وکلاء نے بھی تسلیم کیایہ کمپنی حسن نوازکی ہے لیکن نوازشریف نے اس کمپنی سے تنخواہ نہیں لی ،نوازشریف کوکرپشن کی بنیادپرنااہل کیاگیا،نوازشریف نے ایف زیڈای کمپنی الیکشن گوشگواروں میں ظاہرنہیں کی،نوازشریف کواثاثے ظاہرکرناچاہئے تھے ،کیس میں نوازشریف کواورسزابھی دی جاسکتی تھی نااہلی کی سزاکم ہے ،بہت سارے کیسزمیں ڈکشنری استعمال ہوتی ہے ،سپریم کورٹ کاڈکشری استعمال کرنادرسب بات ہے ۔افتخارچوہدری نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں میں اختلافی نوٹ شامل کرکے فیصلے جاری کرتی ہے ،اکیسویں ترمیم کیس میں بھی دوججزنے ایک اختلافی نوٹ لکھا،آٹھ ججزنے ایک اختلافی نوٹ لکھااور16ججزنے فیصلہ دیا۔پانامہ کیس میں بھی اسی طرح دوججزنے اختلافی نوٹ لکھااورتین ججزنے جے آئی ٹی بنانے کاکہااس کے بعدپانچوں ججزنے فیصلہ دیا۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کاجج احتساب عدالت کی نگرانی کرسکتاہے ،ایسے بہت سے کیسزہیں جن میں نگران جج مقررہوئے ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے نیب کوچھ ماہ کاوقت دیاہے ،نوازشریف اوران کے بچوں کے خلاف ریفرنسزپرفیصلہ کرنے کیلئے سپریم کورٹ نے زیادہ وقت دیاہے ،ایک مہینہ ہی کافی تھا۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے نیب کوکوئی ہدایت نہیں دی ،سپریم کورٹ نے حکم جاری کیاکہ کیسزکافیصلہ چھ ماہ میں کیاجائے ،نظرثانی اپیل پرلارجربنچ بنانے کافیصلہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کریں گے ،نوازشریف جس طرح سپریم کورٹ کے خلاف تنقیدکررہے ہیں ،میری چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ ا زخودنوٹس لیں۔ایک فیصلہ نوازشریف کے خلاف آگیاتوروناشرو ع ہوگئے ،فیصلے پربات کرنااوربات اورفیصلے پرعدالت کی تضحیک کرنااوربات ہ

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…