دوٹوک انکار،افغان مسئلے کاحل،پاکستان اب کیاکرے گا،پاک فوج نے سرپرائز دیدیا،امریکی ششدر

23  اگست‬‮  2017

راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم امریکہ سے کسی قسم کی امداد نہیں چاہتے ہماری کوششوں پر اعتماد کرتے ہوئے انکا ادراک اور اعتراف کیا جائے ، کسی کو خوش کرنے کی بجائے اپنے قومی مفاد اور قومی پالیسی کے مطابق افغان مسئلے کے حل کیلئے بھر پور کوششیں جاری رکھیں گے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے

بدھ کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی اور نئی امریکی پالیسی کے بارے میں بریفنگ دی۔  امریکی سفیر نے کہا کہ انکا ملک دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو اہمیت دیتا ہے اوروہ افغان مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کے تعاون کا خواہاں ہے۔ پاک فوج کے سربراہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے افغانستان میں امن اتنا ہی اہم ہے جتنا کسی اور ملک کیلئے اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے افغان مسئلے کے حل کیلئے بہت کچھ کیا ہے اور اس حوالے سے کسی کو خوش کرنے کیلئے نہیں بلکہ اپنے قومی مفاد اور قومی پالیسی کے مطابق بھر پور کوششیں جاری رکھیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم امریکہ سے کسی مادی یا مالی معاونت کے خواہشمند نہیں ہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری کوششوں پر اعتماد کرتے ہوئے انکا ادراک اور اعتراف کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو خوش کرنے کی بجائے اپنے قومی مفاد اور قومی پالیسی کے مطابق افغان مسئلے کے حل کیلئے بھر پور کوششیں جاری رکھیں گے افغانستان میں طویل عرصے سے جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سٹیک ہولڈرز کے مابین اشتراک کار اور مربوط کوششیں ضروری ہیں ۔ ‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…