ٹرمپ کے بیان کی پرواہ نہیں،وزیرداخلہ نے دوٹوک اعلان کردیا

22  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی )وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی تیز ترین معاشی ترقی کے باعث ملک خارجی محاذ پر خطرات میں گھرا ہوا ہے ، اس وقت جمہوریت کے خلاف کچھ شخصیات اور بعض میڈیا چینل سازشوں میں مصروف ہیں ، ملک کو اندرونی اتحاد اور اتفاق کی جتنی ضرور ت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی سیاسی جماعتیں چھوٹے چھوٹے مفادات کی خاطر ملکی سلامتی کو داؤ پر نہ لگائیں ،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ، پاکستان امریکہ یا کسی اور کی خوشنودی کیلئے نہیں بلکہ ملک کی سلامتی اور قیام امن کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے ، کراچی میں رینجرز جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے ، آئین ،قانون اور جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھنے والوں کو آئین پاکستان ہر طرح کا حق دیتا ہے جو آئین اور قانون کو نہیں مانتے ان سے ہماری لڑائی ہے ، کراچی میں پر امن سیاست کرنے والوں کا احترام کیا جائے گا ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی سوچ کے خاتمے کیلئے متبادل بیانیہ دیں گے ، سول آرمڈ فورسز کے پاس دوسری جنگ عظیم کا اسلحہ ہے،اب ان فورسز کو جدید اسلحے اور آلات سے لیس کیا جائے گا، وزارت داخلہ کے تمام ماتحت اداروں کو وی آئی پی کلچر کے خاتمے اور عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ وزارت داخلہ میں اپنا منصب سنبھالنے کے بعد منگل کو اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ جو کام سابق وزیر داخلہ نے کیا اس کو لے کر آگے بڑھیں گے۔چوہدری نثار کی کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھائیں۔دہشت گردی کی جنگ کو آگے بڑھائیں گے۔امن و امان صوبوں کی ذمہ داری ہے،کل تما صوبوں کے وزرائے اعلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

وزرائے اعلی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کا جائزہ لیا جائے گانیکٹا کو موثر بنایا جائے گا۔سب سے پہلے میں نے نیکٹا کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کی سوچ کے خاتمے کے لئے متبادل بیانیہ دینگے۔اب صرف مدرسے کے طالب علم کو نہیں کالج یونیورسٹی کے طالب علموں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔متبادل بیانیے کی تیاری کے لئے علما ئے کرام کو بھی کر دار ادا کرنا پڑھے گا

،دور جدید کے تقاضوں کے مطابق نوجوانو ں کو گمراہی سے بچایا جائے گا۔نوجوانوں کو سائنس اور تعلم کی طرف راغب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے عوام کی سہولت کے لئے اقدامات اٹھانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔سب سے پہلا اقدام امیگریشن کے حوالے سے اٹھایا گیا ہے۔امیگریشن کے دوران پروٹوکول کے خاتمے کے لئے کہا ہے۔

بیرون ملک سے آنے والوں سے خوشگوار انداز میں پیش آنے کا کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال انتخابات کا سال ہے۔شہریوں کو قومی شناختی کارڈز کی ضرور ت پڑے گی۔نادرا کوکہا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ موبائل وین خریدیں۔ای پاسپورٹ کے منصوبے پر کام جاری ہے ،نادرا کے ڈیٹا بیس کا دائرہ وزارتوں تک بڑھانے کا کہا گیا ہے۔لوگوں کو لائنو ں میں کھڑا کرنے کی بجائے نظام کو آن لائن کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تھانوں کو ماڈل لو لیس سٹیشن بنایا جائے گا۔

آئی جی اسلام آبا کو کہا ہے کہ تھانوں میں سمارٹ افسروں کو ایس ایچ او لگائیں۔جس تھانیدار کا پیٹ 38 انچ سیزیادہ ہو گا وہ ایس ایچ او نہیں لگ سکے گا،انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ہم جاتے ہیں تو وہاں کے قوانین پر عمل در آمد کرتے ہیں۔اپنے ملک میں ہم قوانین پر عمل در آمد نہیں کرتے۔ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔اسلام آباد میں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے ادارے کو فعال کیا جائے گا۔

اسلام آباد کے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلا حات لائی جائیں گی،ہمارے پاس دو لاکھ سول آرمڈ فورسز کے جوان موجود ہیں ۔سول آرمد فورسز کو جدید ہتھیار دینگے۔ہماری سول آرمڈ فورسز کے پاس دوسری جنگ عظیم کا اسلحہ ہے۔اب ان فورسز کو جدید اسلحے اور آلات سے لیس کیا جائے گا۔سول آرمڈ فورسز ایکٹ لائیں گے۔انہوں نے کہا کراچی میں رینجرز کے آپریشن سے نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔کراچی میں رینجرز کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کراچی میں پر امن سیاسی سر گرمیو ں کا احترام کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ امن اور ترقی ایک سکے کے دو رخ ہیں،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں،پاکستان کو ایشیا کا معاشی ٹائیگر بنایا جائے گا،ملک میں قیام امن کے لئے دہشت گردی ک خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف اس لئے نہیں لڑ رہے کہ امریکہ اچھا کہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک خارجی محاز پر خطرات میں گھرا ہوا ہوا۔اندرونی طور پر اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے ،

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں نئے ڈی جی کی تعیناتی کر لی گئی ہے۔ایف آئی اے کو عوام دوست ادارہ بنایا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ مسئلہ اچھے اور برے طالبان کا نہیں۔ہماری لائن بڑی واضح ہے وہ آئین و قانون کی بالادستی ہے۔جو پر امن جمہوریت اور قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے اس کو آئین پاکستان ہر طرح کا حق دیتا ہے۔نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن الیکشن کمیشن کرتا ہے ۔جو آئین اور قانون کو ہاتھ میں لے گا اس سے ہماری لڑائی ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…