ملک توڑنے کا منصوبہ،نوازشریف نے اپنے بھارتی دوستوں کے ساتھ ملکرکیا کرنا چاہتے ہیں؟آصف زرداری نے سنگین دعویٰ کردیا

21  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مشرف کو میرے علاوہ کوئی نہیں نکال سکتا تھا نواز شریف کے اپنے کرامات ہیں پنجاب اور وفاق میں اگلی حکومت بنائیں گے جانیوالے کو کوئی روک نہیں سکتا تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے لوگ رابطے میں ہیں سونامی ختم ہوگیا نواز شریف کے دوست سرحد پار ہیں وہ گریٹر پنجاب بنانا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں آصف علی زرداری نے کہا کہ کے پی کے میں سونامی ختم ہوگیا جانے والے کو کوئی روک نہیں سکتا

تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے بہت سے لوگ میرے ساتھ رابطے میں ہیں جو ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں ہم نے انہیں پنجاب میں حکومت بنانے دی اب ہم حکومت بنائیں گے اور ن لیگ کو اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں نواز شریف کو خطرہ ہے وفاق میں ان کا اپنا وزیراعظم ہے پنجاب میں بھائی وزیراعلیٰ ہے بلوچستان میں حکومت ہے تو جمہوریت کو کیسے خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ مشرف کو میں ہی ہٹا سکتا تھا اور اسے ہٹایا ورنہ وہ دوبارہ مارشل لاء لگانے والے تھے آصف زرداری نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر دس ہزار سے زائد لوگ نہیں تھے پولیس تھی جب میاں صاحب جی ٹی روڈ سے واپس آئے تو ان کے ساتھ کوئی نہیں تھا نواز شریف نے ہمیشہ ووٹ کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئے وہ پاور کے ذریعے آئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے صرف اشارہ کیا ہے کہ اگر کوئی اور بولے گا تو پھر میں بولوں گا نواز شریف خود سائنٹسٹ ہیں ان کا نظریہ سمجھ میں نہیں آتا ضیاء کی گود میں پلنے والے آج نظریے کی بات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ اور اپنی فوج کو مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے کشمیر پر کبھی بات نہیں کی یہ گریٹر پنجاب بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے چھانگا مانگا کی سیاست ہی اسی لیے کی تھی کہ وہ پنجاب میں حکومت نہیں بناسکتے تھے

اب ہم پنجاب میں حکومت بنائیں گے انہوں نے کہا کہ نواز شری فنے آئی جے آئی بنائی۔ مہران بینک سکینڈل بھی ہے کہ لوگوں کو پیسے دیے گئے انہوں نے کہا کہ میں کسی کو جیل بھیجنے والا نہیں وہں میاں صاحب کی اپنی کرامات ہیں اگر وہ جیل گئے تو اپنے کرامات پر جائیں گے۔ انہوں نے کہ اکہ پنجاب میں اس بار آزاد لوگوں کو منتخب ہوتے دیکھ رہا ہوں یہ لوگ اکثریتی جماعت کے ساتھ بھی جائیں گے ایک سوال یہ کیا کہ مشرف سے این آر او نہ ہوتا تو نواز شریف کیسے واپس آتے

این آر او میں سیف الرحمن کے بنائے مقدمات کی بات کی گئی تھی انہوں نے کہاکہ میں نے جیل ڈالنے والوں اور زبان کاٹنے والوں کو بھی حکومت میں لیا کسی کو جیل میں نہیں ڈالا تاہم سیف الرحمن کو آج تک معاف نہیں کیا انہوں نے کہاکہ چین کے پاس سمندری حدود اور اپنا پورٹس نہیں ہے گوادر پورٹ پر افتخار چوہدری نے سٹے آرڈر دیا ہوا تھا جو تڑوایا‘ اقتصادی راہداری ہمارے دورمین شروع ہوئی انہون نے کہا کہ مودی میری دعوت پر تو کبھی پاکستان نہیں ائے میں انہیں سیاستدان ماننے کے لیے تیار نہیں ہوں ہمارے گاندھی خاندان سے تین نسلوں پرانے تعلقات ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…