نوازشریف نااہل کیا ہوئے اسحاق ڈارسے قسمت ہی روٹھ گئی

21  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا حکومتی امور پر اثرورسوخ ختم کرنے کیلئے مزید35 کمیٹیوں کی صدارت سے انہیں فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسحاق ڈار گروپ کے اعلیٰ افسران کو بھی اہم عہدوں سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس فیصلوں پر عملدرآمد اگلے ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسحاق ڈار کو پہلے ہی ای سی سی اور نجکاری کمیٹی

کی صدارت سے فارغ کر چکے ہیں اب نجکاری کمیٹی،بین الوزارتی کمیٹی، فوڈ سیکورٹی کمیٹی،شوگر انڈسٹری کے متعلق قائم کمیٹی،سرمایہ کاری کمیٹی،اسٹیٹ بنک بارے کمیٹی،صنعتی امور بارے کمیٹی،این ایچ اے کمیٹی اس طرح درجنوں سے زائد کمیٹیوں کی صدارت سے اسحاق ڈار کو فوری طور پر فارغ کردیا جائے گا۔سابق نااہل ہونے والے وزیراعظم نوازشریف نے حکومت کی باگ ڈور اسحاق ڈار اور اپنی بیٹی مریم نواز کے ہاتھ میں دی تھی،اسحاق ڈار نوازشریف دور میں سب سے زیادہ طاقتور وزیر تھے اور کسی وزیر اور وزارت کی سمری کو کوئی اہمیت بھی نہ دیتے تھے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…