مسلم لیگ ن میں اختلافات شدت اختیارکرگئے ،پارٹی دوحصوں میں تقسیم

18  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن میں اختلافات شدت اختیارکرگئے ،پارٹی دوحصوں میں تقسیم ،نثارنوازمیں دراڑیں گہری ہوگئیں ،راہنماؤں کے 2الگ الگ اجلا س ہوئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پانامہ کے فیصلے کے بعدن لیگ میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اورنواز،نثارکے درمیان دراڑگہری ہوگئی ،مسلم لیگ ن کاگزشتہ دنوں ایک اجلاس 25سے30راہنماؤں اوردوسرا10سے12راہنماؤں کاالگ ہوا،

جواس اختلاف کی شدت کوظاہرکرتاہے ۔رپورٹ کے مطابق ن لیگ میں صدارت پربھی اعتراض ہے ،پہلے شہبازشریف کووزیراعظم بنانے کافیصلہ ہوامگربعدمیں انہیں پنجاب میں رکھنے کی بات کی گئی اوران کی جگہ کلثوم نوازکواین اے 120کاٹکٹ دینے کافیصلہ ہوا۔بعدازاں شہبازشریف کوپارٹی کاصدربنائے جانے کی بات ہوئی ،تاہم سرداریعقوب ناصرکوقائمقام صدربنایاگیا،جس پرچوہدری نثارعلی خان نے سخت اعتراضات کئے اب شہبازشریف کے بجائے کلثوم نوازکوہی پارٹی کاصدربنانے کی باتیں ہورہی ہیں ،کچھ لیگی راہنماؤں کے کلثوم نوازکوٹکٹ دینے اورپارٹی کاصدربنائے جانے پرسخت تحفظات ہیں ،ن لیگ کی صدارت کے فیصلے کے لئے پارٹی کی مجلس عاملہ کااجلاس 7ستمبرکولاہورمیں ہوگا،ادھرکلثوم نوازکوٹکٹ دینے کے لئے پارٹی صدرنہ ہونے کے باعث بھی مشکلات ہیں اورامکان ظاہرکیاجارہاہے کہ انہیں شیرکانشان الاٹ نہیں ہوسکے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…