2002ء میں پرویز مشرف اور عمران خان کے راستے کیوں الگ ہو گئے؟ ناراضگی کی وجہ کیا بنی؟ عرصے بعد حیرت انگیز وجہ سامنے آ گئی

15  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 2002ء میں پرویز مشرف اور عمران خان کے راستے کیوں الگ ہو گئے؟ ناراضگی کی وجہ کیا بنی؟ عرصے بعد حیرت انگیز وجہ سامنے آ گئی، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر صحافی عمر چیمہ نے سابق صدر پرویز مشرف کے انٹرویو کی ایسی ویڈیو شیئر کر دی کہ دیکھ کر عمران خان بھی حیران رہ جائیں گے۔

عمر چیمہ نے جو وڈیو شیئر کی اس میں اینکر پرسن مبشر لقمان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ جب 2002کے الیکشن آ رہے تھے تو عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوئی کہ ان کی پارٹی کی کتنی سیٹیں ہوں گی۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ میرے مطابق عمران خان کی پارٹی کی چار پانچ سیٹیں ہی بنتی تھیں لیکن میں نے عمران خان کو سیٹوں کی تعداد بڑھا کہ 8 سے 10 سیٹیں کرنے کی آفرکی۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ اس پیشکش پر عمران خان نے کہا کہ مجھے اتنی عوامی سپورٹ حاصل ہے کہ مجھے 95 سے 100 تک سیٹیں ملنی چاہئیں، جو کہ درست نہیں تھا، حقیقت میں ایسا نہیں تھا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے بتایا کہ اس بات پر عمران خان نے اپنے راستے الگ لیے، حالانکہ میں نے انہیں سمجھایا تھا کہ ساتھ مل کر رہتے ہیں۔ سینئر صحافی عمر چیمہ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ جب 2002کے الیکشن میں سیٹوں کی ’’نیلامی‘‘ہوئی تو عمران خان نے 100مانگی تھیں، تب سے انہیں اندازہ ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کیسے ہوتی ہے۔ دریں اثناء 2013 کے عام انتخابات کے نتائج کے سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کا شور مچایا تھا، خصوصاً تحریک انصاف نے تو دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں 2014ء میں 126 دن کا دھرنا بھی دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…