آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ ٗ اگلے مورچوں پر تعینات فوجیوں سے ملاقات ٗجذبے اور عزم کو سراہا

14  اگست‬‮  2017

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ بھارتی افواج کے مظالم مقبوضہ کشمیر میں بہادر کشمیریوں کے جذبے اور قربانیوں کو روک نہیں سکے ٗ ہم ہمیشہ بھارتی تسلط کے خلاف کشمیریوںکی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات فوجیوں سے ملاقات کی ۔ آرمی چیف کو بھارت کی جانب سے سیز فائر کی حالیہ

خلاف ورزیوں اور پاکستانی فوج کی جانب سے ان کے موثر جواب کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔پاک فوج کے سربراہ کو بتایا گیا کہ پاکستانی فوجیوں کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ پیشہ وارانہ اخلاقیات کا حصہ ہے جو بھارت کی جانب سے سویلین آبادی کو نشانہ بنائے جانے کے جواب میں انہیں ویسا ہی کرنے سے باز رکھتا ہے ۔آرمی چیف نے فوجیوں کے عزم اور جذبے کو سراہا انہوںنے کہاکہ ملک کے دفاع سے بہتر جشن آزادی منانے کا کوئی اور طریقہ نہیں ۔انہوںنے کہاکہ بھارتی افواج کے مظالم مقبوضہ کشمیر میں بہادر کشمیریوں کے جذبے اور قربانیوں کو روک نہیں سکے ۔انہوںنے کہاکہ ہم ہمیشہ بھارتی تسلط کے خلاف کشمیریوںکی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…